سویڈن کے شاہ کی سعودی عرب سے معذرت خواہی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-03-29

سویڈن کے شاہ کی سعودی عرب سے معذرت خواہی

King Salman and King Carl XVI Gustaf
سعودی عرب نے سویڈن میں اپنا سفیر پھر سے بحال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
سویڈن کی حکومت نے سعودی عرب کے ساتھ بعض معاملات میں کشیدگی پیدا ہونے پر خادم الحرمین الشریفین سلمان بن عبدالعزیز سے باضابطہ معذرت کی ہے جس کے بعد دونوں ملکوں کے درمیان سفارتی تعلقات بحال ہو گئے ہیں۔
العربیہ کی رپورٹ کے مطابق سویڈن کے بادشاہ [King Carl XVI Gustaf] نے ذاتی طور پر شاہ سلمان بن عبدالعزیز سے دونوں ملکوں کے درمیان پیدا ہونے والے سفارتی تنازعہ پر معذرت کی اور سعودی عرب کے عالمی تنازعات میں مثبت کردار کا اعتراف کرتے ہوئے تعلقات بحال کرنے کی درخواست کی۔

Sweden Apologized From Saudi Arabia

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں