ایران معاہدہ سے علاقہ میں نیوکلیر پھیلاؤ کا خطرہ - پرنس ترکی الفیصل - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-03-17

ایران معاہدہ سے علاقہ میں نیوکلیر پھیلاؤ کا خطرہ - پرنس ترکی الفیصل

سعودی عرب کے پرنس ترکی الفیصل نے متنبہ کیا ہے کہ ایران کے نیو کلیر پروگرام پر معاہدہ سے خطہ کے دیگر ممالک بھی نیو کلیر ہتھیار حاصل کرنے کی کوشش کریں گے ۔ بی بی سی کو دئے گئے انٹر ویو میں پرنس ترکی الفیصل نے کہا کہ ایران کے نیو کلیر پروگرام پر معاہدہ ہونے کے بعد سعودی عرب بھی یہ حق مانگے گا اور دیگر ممالک بھی ایسا چاہیں گے ۔ سعودی عرب کی انٹلیجنس کے سابق سربراہ ترکی الفیسل نے کہا میں ہمیشہ سے یہ کہتا آرہا ہوں کہ ان مذاکرات کا جو بھی نتیجہ نکلتا ہے سعودی عرب بھی وہ مانگے گا ۔ اگر ایران کو یورانیم کی افزودگی کی اجازت مل جاتی ہے چاہے کسی بھی سطح کی ہو، صرف سعودی عرب ہی یہی اجازت اپنے لئے نہیں مانگے گا ۔ بغیر کسی ہچکچاہٹ کے پوری دنیا یہی چاہے گی ۔ انہوں نے کہا کہ عالمی طاقتوں اور ایران کے درمیان مذاکرات پر ہمیں تحفظات ہیں۔ واضح رہے کہ ایران کے نیو کلیر پروگرام پر جامع مذاکرات کے لئے مارچ میں ایک معاہدہ ہونا ہے جس میں امریکہ، برطنایہ، فرانس، جرمنی ، روس اور چین ایران کے نیو کلیر پروگرام کو روکنے کے لئے معاہدہ کرنا چاہتے ہیں ، جس کے بدلے میں ایران پر پابندیوں کو نرم کیاجائے گا ۔ امریکی وزیر خارجہ جان کیری اس ماہ ایران کے ساتھ مذکرات کے بعد خلیجی ممالک کے دورے پر گئے تھے ۔ اس دورے پر ان کو خلیجی رہنماؤں نے کہا تھاکہ وہ نیو کلیر ہتھیار سے لیس ایران کے حوالے سے فکر مند ہیں۔ ترکی الفیصل نے کہا کہ ایران عرب دنیا کے مختلف حصوں میں ویسے ہی مسائل پید اکررہا ہے چاہے وہ یمن ہو، شام ، عراق ، فلسطین یا بحرین ہو ۔اس لئے وسیع پیمانے پر تباہی کرنے والے ہتھیاروں کی تیاری نہ کرنے کے خوف کے ختم ہوجانے کا یہ مطلب نہیں کہ ہمیں جو ایران سے مسائل ہیں وہ بھی ختم ہوجائیں گے ۔ سعودی عرب کو سب سے بڑی شکایت ایران کے حوالے سے جو ہے وہ ہے کہ ایران دولت اسلامیہ کے خلاف شیعہ ملیشیا کی مدد کررہا ہے ۔ ایران کا یہ کردار تکریت میں دولت اسلامیہ کے خلاف کارروائی میں ایران کے جنرل قاسم سلیمانی نے شیعہ ملیشیا کی رہنمائی کی ۔ شہزادہ ترکی الفیصل کہتے ہیں کہ ایسا لگ رہا ہے کہ ایران عراق پر اپنے قبضے کو وسیع کررہا ہے جو ہمیں قبول نہیں ۔

Saudi Prince Turki al-Faisal al Saud warn Iran deal could spur nuclear race in Mideast

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں