Saina Nehwal smashes new mark: First Indian woman to be World No. 1
ہندوستانی بیڈ منٹن سپر اسٹار سائنا نہوال نے آج دوہری تاریخ رقم کی ۔ سائنا پہلی بار دنیا کی نمبر ایک کھلاڑی بننے کے ساتھ ساتھ پہلی بار انڈیا اوپن سپر سیریز ٹورنامنٹ کے فائنل میں پہنچ گئیں ۔ سائنا دو لاکھ75ہزار ڈالر انعامی انڈیا اوپن سپر سیریز ٹورنامنٹ میں ہفتہ کو اپنا سیمی فائنل شروع ہونے سے پہلے ہی دنیا کی نمبر ایک کھلاڑی بن گئی تھیں ۔ سائنا نے اس تاریخی کامیابی کا جشن سیمی فائنل میں جاپان کی یی ہاشمو تو کو44منٹ میں11-21,15-21سے شکست دے کر منایا۔ نمبر ون سائنا کا اب خطاب کے لئے تیسری سیڈ تھائی لینڈ کی رتچا نوک انتانون سے مقابلہ ہوگا جنہوں نے دوسری سیڈ اور عالمی چیمپئن اسپین کی کیرولینا مارن کو ایک گھنٹے 24منٹ کے سخت مقابلے میں19-21،20-22,23-21سے ہراکر سائنا کے نمبر ون بننے کا راستہ صاف کردیا تھا۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں