پاکستان میں حکمراں جماعت کو ایوان بالا انتخابات میں شاندار فتح - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-03-07

پاکستان میں حکمراں جماعت کو ایوان بالا انتخابات میں شاندار فتح

اسلام آباد
پی ٹی آئی
اقتدار پر اپنی گرفت کو مضبوط کرتے ہوئے وزیر اعظم نواز شریف کی حکمراں مسلم لیگ نے سینیٹ کے انتخابات میں48کے منجملہ18نشستوں پر فتح حاصل کرلی ہے اگرچیکہ انتخابات کو متنازعہ قرار دیا جارہا ہے اور ووٹوں کی خریدی کے بھی الزامات ہیں ۔ غیر سرکاری نتائج کے مطابق پی ایم ایل۔ این کو انتخابات میں نمایاں کامیابی ملی ہے اور اس نے 18نشستوں پر قبضہ کرلیا ہے لیکن104رکنی ایوان میں اس کے ہنوز26سینٹرز ہیں جو پاکستان پیپلز پارٹی کے جملہ ارکان 27سے ایک کم ہے۔ پی پی پی نے چھ نشستوں پر کامیابی حاصل کی جب کہ کرکٹر سے سیاستداں بننے والے عمران خان کی پاکستان تحریک انصاف جو سینیٹ میں پہلی مرتبہ داخل ہورہی ہے ، کوچھ نشستوں پر جیت حاصل ہوئی، متحدہ قومی موومنٹ( ایم کیو ایم ) کو چھ نشستیں ملیں۔ نیشنلسٹ بلو چستان نیشنل پارٹی (مینگل) اور جماعت اسلامی کی بھی ایوان میں واپسی ہوئی ہے۔ چوں کہ سینیٹ میں حکمراں جماعت اب بھی اقلیت میں ہے ، چیرمین اور ڈپٹی چیر مین کے عہدوں کی دوڑ کے لئے زبردست مقابلہ ہورہا ہے اور چھوٹی جماعتوں کے رول کو کم کرکے نہیں دیکھاجاسکتا ۔پارلیمنٹ کے ایوان بالا سینیٹ کے چیرمین کو انتہائی اہم سرکاری شخصیت تصور کیاجاتا ہے کیوں کہ صدر کی علالت ، بیرونی دورہ یا انتقال کی صورت میں وہ کارگزار صدر کی حیثیت سے کام کرتا ہے۔ ایوان کے104ارکان میں سے نصف ، سینٹیرس تین سال بعد سبکدوش ہوجائیں گے اور امسال چھ سالہ میعاد ختم ہونے کے بعد52سینٹرس سبکدوش ہوچکے ہیں ۔ چار نشستوں پر الیکشن کو ملتوی کردیا گیا ۔ تجزیہ نگاروں کے مطابق پی ایم ایل۔ این اور پی پی پی دونوں نے متعدد چھوٹی پارٹیوں سے حمایت حاصل کرنے کی کوششیں شروع کردی ہیں تاکہ کم از کم53سینٹرس کی تائید حاصل کی جائے اور اپنی پسند کا چیر مین منتخب کروایاجاسکے ۔ فی الحال سینیٹ پر پی پی پی کا کنٹرول ہے لیکن وزیر اعظم پی پی پی سے ایوان ابال کے غلبہ کو چھیننے کوشاں ہیں تاکہ سینیٹ میں قانون سازی پر کسی بھی قسم کی مخالفت کو ختم کیاجاسکے جو قانون سازی میں رکاوٹ یا تاخیر کا سبب بن سکتی ہے ۔ سینیٹ انتخابات میں وفاقی اور صوبائی قانو ن سازوں کی خریدی کے بھی الزامات عائد ہوئے ہیں جو سینیٹرس کو بالواسطہ منتخب کرتے ہیں اور خدشہ ہے کہ چیرمین کی دوڑ ووٹوں کی کریدی کی نئی کوششوں کا باعث بنے گی۔ سینیٹیرس کو صوبائی اور قومی قانون ساز منتخب کرتے ہیں اور ظاہر ہے کہ پارٹیوں کو وقت سے پہلے معلوم ہوجاتا ہے کہ کتنے سینٹیرس کو ان کی جانب سے منتخب ہوسکتے ہیں ۔ مسائلہ خفیہ رائے دہی اور تائید کے حصول کے لئے رقم کے استعمال کا ہے ۔ نتائج کے مطابق متعدد امیدواروں کو ان کی پارٹیوں کی صوبائی اور قومی اسمبلیوں میں طاقت سے زیادہ ووٹ حاصل ہوئے ہیں جس سے بد عنوانی کے الزامات ثابت ہوتے ہیں ۔ بلوچستان میں ایک بڑا جھٹکہ لگا جہاں پی ایم ایل ۔ این کے امیدوار کو ایک آزاد امیدوار نے شکست دی ۔ پارٹی نے اس بات کا پتہ لگانے کے لئے پہلے ہی تحقیقات کا آغاز کردیا کہ آزاد امیدوار کو ووٹ دینے کے لئے پارٹی لائن سے کس سے انحراف کیا ، لیکن یہ مشکل اس لئے ہے کہ رائے دہی خفیہ بیلٹ کے ذریعہ ہوئی ۔

Pakistan's ruling party wins big in upper house polls

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں