راہل گاندھی کو ماہ مئی میں کانگریس سربراہ بنائے جانے کا امکان - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-03-30

راہل گاندھی کو ماہ مئی میں کانگریس سربراہ بنائے جانے کا امکان

راہول گاندھی جلد ہی رخصت سے لوٹ آئیں گے اور اس کا امکان بھی ظاہر کیاجارہا ہے کہ وہ مئی کے اختتام تک پارٹی کے اعلیٰ ترین عہدہ پر اپنی والدہ سونیا گاندھی کے جانشین مقرر ہوں گے ۔ اس سلسلہ میں پارٹی کے سینئر قائدین کے ساتھ بات چیت ہورہی ہے ۔ مئی میں کانگریس ورکنگ کمیٹی کے علاوہ اے آئی سی سی اجلاس، کانگریس زیر حکومت ہماچل پردیش یا اترکھنڈ میں منعقد ہوگا ۔ سینئر قائدین نے بتایاکہ راہول کی واپسی کے بعد کانگریس چیف کے عہدہ پر بات چیت میں تیزی آئے گی ۔ راہول کی طویل غیر حاضری پر بحث و مباحثہ کے دوران کانگریس نے26مارچ کو ادارہ جاتی انتخابات کے گوشوارہ کا اعلان کیا جس کے تحت30ستمبر تک نئے پارٹی چیف کا انتخاب ہوگا ۔ پارٹی قائدین اس بات پر مصر ہیں کہ آئندہ ماہ رخصت سے واپسی کے بعد پارٹی چیف کا عہدہ سنبھالنے کی امکانی تاریخ طے کرنے کا مطالبہ کریں گے ۔ انہوں نے یہ احساس بھی ظاہر کیا کہ یہ کام کسی قدر جلد ہوجائے تو بہتر ہے ۔ اگر راہول ، پارٹی چیف کا عہدہ سنبھالنے کی امکانی تاریخ طے کرنے کا مطالبہ کریں گے ۔ انہوں نے یہ احساس بھی ظاہر کیا کہ یہ کام کسی قدر جلد ہوجائے تو بہتر ہے ۔ اگر راہول ، پارٹی سربراہ کا عہدہ سنبھالنے پر رضا مند ہوجائیں تو سونیا گاندھی کانگریس پارلیمانی پارٹی کی صدر نشین برقرار رہیں گی اور زیادہ سے زیادہ توجہ پارلیمانی امور پر مرکوز رکھیں گی ۔ ادارہ جاتی انتخابات کا شیڈول ایسے حالات میں مرتب ہوا کہ اندرون پارٹی یہ بات عام تھی کہ سونیا گاندھی جلد یا بہ دیر عہدہ پر راہول کو فائز کریں گی جنہیں جنوری2013ء میں پارٹی کا نائب صدر مقرر کیا گیا تھا ۔ راہول گاندھی کو جئے پور میں کانگریس ورکنگ کمیٹی کے اجلاس میں اس عہدہ پر فائز کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا جس کی توثیق دوسرے دن اے آئی سی سی نے کردی تھی ۔ بعض قائدین نے خیال ظاہر کیا کہ اگر راہول کو پارٹی چیف مقرر کرنے کا فیصلہ ہوا تو پھر وہی طرز عمل اختیار کیاجائے گا اور ادارہ جاتی انتخابات میں حائل نہیں ہوں گے ۔ ایسی پیش قیاسیاں اندرون پارٹی عام ہورہی ہیں کہ راہول کو صدر کانگریس نامزد کیاجائے گا تاہم بجٹ اجلاس سے قبل رخصت پر روانگی سے ان کے مستقبل کے پلانس پر سوال کھڑے ہورہے ہیں ۔ سونیا گاندھی نے17سال کا نگریس چیف کی حیثیت سے مکمل کرلئے جو بذات خودایک ریکارڈ ہے ۔ ملک کی قدیم ترین پارٹی کے اس عہدہ پر کوئی اور اتنی طویل مدت تک برقرار نہیں رہا ۔ کل راہول گاندھی کے لوک سبھا حلقہ امیٹھی کے دورہ کے دوران سونیا گاندھی نے میڈیا کو بتایا کہ کانگریس نائب صدر جلد ہی واپس آجائیں گے ۔ سونیا گاندھی نے ایسے حالات میں عہدہ سنبھالا تھا کہ1998میں بی جے پی کے ہاتھوں شکست کے نتیجہ میں پارٹی تقریباً بکھر گئی تھی۔

Rahul Gandhi to be named Congress President by May

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں