نتیش کمار مرکزی بجٹ پر تنقید کے لیے معذرت کریں - پاسوان - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-03-02

نتیش کمار مرکزی بجٹ پر تنقید کے لیے معذرت کریں - پاسوان

یہ بتاتے ہوئے کہ مرکز کی جانب سے بجٹ2015-16میں بہار کے لئے کئی مثبت تجاوییز پیش کی گئی ہیں مرکزی وزیر رام ولاس پاسوان نے آج وزیر اعظم نریندر مودی کے خلاف تنقیدوں کے لئے چیف منسٹر نتیش کمار سے معذرت خواہی کا مطالبہ کیا۔، مرکزی وزیر خوراک و صارفمین امور نے یہاں اخباری نمائندوں کو بتایا کہ ایمس جیسے ادارے کی تعمیر اور آندھرا پردیش کے خطوط پر خصوصی پیاکیج جیسے اعلانات بہار کے لئے مرکزی بجٹ میں کئے گئے ہیں ، جو ریاست کے مستقبل کے لئے انتہائی موزوں ہیں اور ان کی ستائش ہر ایک کی جانب سے کی جانی چاہئے۔ پاسوان نے چیف منسٹر بہار سے کہا کہ ریاست کی ترقی اور بہبود کے تئیں یوپی اے اور این ڈی اے حکومتوں کی جانب سے کئے گئے اقدامات کا تقابل کیاجائے ۔ پاسوان نے کہا کہ این ڈی اے سے تعلقات منقطع کرتے کے بعد سے چیف منسٹر کی جانب سے کانگریس کے ہم نوا بننے کے باوجود ریاست کے لئے اسپیشل پیاکیج کے مطالبہ کو یو پی اے حکومت نے نظر انداز کردیا ، جب کہ نریندر مودی حکومت نے بہار کے عوام کی خواہشات کو بجٹ میں جگہ دیتے ہوئے اسپیشل پیاکیج اور دیگر مراعات کا اعلان کیا ہے، حالانکہ نتیش کمار مسلسل وزیر اعظم اور بی جے پی زیر قیادت این ڈی اے حکومت کو نشانۂ تنقید بناتے رہے ہیں۔ سینئر جنتادل یو لیڈر پرمودی کے تئیں کئی سال سے بدگمانی کا جذبہ رکھنے کا الزام عائد کرتے ہوئے یاد دلایا کہ انہوں نے چیف منسٹر گجرات نریندر مودی کے بشمول بی جے پی لیڈروں کے لئے ڈنر کی دعوت منسوخ کردی تھی جو جون2010کے دوران پٹنہ میں بھگوا پارٹی کی قومی اجلاس کے دوران منعقد کی گئی تھی ۔ لوک جن شکتی پارٹی سربراہ(پاسوان) نے کہا کہ مرکز میں موجود مودی کی زیر قیادت حکومت ، بہار کی ترقی کے لئے ان کے ارادوں کو عملی جامہ پہنارہی ہے اس لئے اب وقت ہے کہ کمار وزیر اعظم اور بی جے پی کے خلاف کی جانے والی مسلسل تنقیدوں کے لئے معذرت خواہی کریں ۔

Paswan seeks Nitish's apology for criticising Budget

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں