ہندوستانی معتمد خارجہ ایس جے شنکر کا سارک ممالک کا دورہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-03-02

ہندوستانی معتمد خارجہ ایس جے شنکر کا سارک ممالک کا دورہ

خارجہ سکریٹری ایس جے شنکر نے آج سارک ممالک کے ساتھ ہندوستان کے تعلقات کو مضبوط کرنے بھوٹان کی اعلیٰ قیادت کے ساتھ مذاکرات منعقد کئے ۔ اس کے علاوہ انہوں نے علاقائی تعاون اور باہمی تعلقات کا بھی جائزہ لیا ۔ خارجہ سکریٹری اپنی سارک یاترا( خارجہ سکریٹری سارک یاترا) کے پہلے مرحلہ پر یہاں آمد کے فوری بعد بھوٹان کے وزیر اعظم شیرنگ ٹوبگے سے ملاقات کی ۔ انہوں نے سارک تعاون( بنگلہ دیش ، بھوٹان ، ہندوستان ، نیپال) پر تھمپو میں ریجنل تعاون اور باہمی تعلقات پر بات چیت کی ۔ وزارت خارجہ کے ترجمان سید اکبر الدین نے ٹوئٹر پر یہ بات کہی ۔ تھمپو جے شنکر کے لئے پہلا توقف ہے ۔ وہ یاترا کے دوران دیگر تین ممالک کا سفر کریں گے ۔ ان کی بھوٹان کے شاہ جگمے کھیسر نامگیل وانگچوک سے بھی ملاقات مقرر ہے ۔ معتمدین خارجہ سارک یاترا کا پہلا توقف تھمپو میں کیا گیا۔ انہوں نے وزیر اعظم شرنگ ٹوبگے اور وزیر داخلہ چوتھے شاہ اور وزارت داخہ کے عہدیداروں کے ساتھ ملاقات کیں ۔ اکبر الدین نے ایک اور ٹوئٹ پر یہ بات کہی ۔جے شنکر کے بھوٹان کے دورہ کے بعد 2مارچ کو وہ بنگلہ دیش کی اعلیٰ قیادت سے ملاقات کریں گے جس کے بعد3مارچ کو وہ پاکستان پہنچیں گے اور 4مارچ کو افغانستان جائیں گے۔ سارک ممالک کے دارالحکومت کے شہروں کے دورہ کے دوران جے شنکر سارک سٹلائٹس اور علاقائی یونیورسٹی کے بشمول علاقہ کے لئے مختلف اقدامات کا جائزہ لیں گے ۔ جیسا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے گزشتہ سال سارک سمٹ کے لئے نیپال کے اپنے دورہ کے دوران تجویز رکھی تھی ۔ جے شنکر ہندوستان کی جانب سے خارجہ سکریٹری کی سطح کے مذاکرات معطل کئے جانے کے 7مہینے بعد پاکستان کا سفر کریں گے ۔ پاکستان کے ساتھ خارجہ سکریٹری کی سطح کے مذاکرات اس لئے منسوخ کردئیے گئے تھے کیونکہ نئی دہلی میں پاکستان کے ہائی کمشنر نے کشمیری علیحدگی پسندوں کے ساتھ مشاورت کی تھی جنوبی ایشیاء میں واقع8ممالک پر مشتمل جنوبی ایشیائی اسوسی ایشن برائے علاقائی تعاون ایک معاشی اور جیوپولیٹکل گروپ ہے جس میں ارکان کے طور پر بنگلہ دیش ، بھوٹان، ہندوستان ، مالدیپ، نیپال ، پاکستان اور سری لنکا شامل ہیں ۔

سشماسوراج کا مجوزہ دورہ سری لنکا
کولمبو
پی ٹی آئی
وزیر خارجہ سشما سوراج وزیر اعظم نریندر مودی کے دورہ سری لنکا کے لئے منچ تیار کرنے جمعہ کو یہاں پہنچیں گی ۔ گزشتہ زائد از25برسوں میں ایک ہندوستانی وزیر اعظم کا سری لنکاکا پہلا دورہ باہمی ہوگا ۔ اپنے دو روزہ قیام کے دوران سشما سوراج وزیر اعظم رانیل وکرما سنگھے اور وزیر خارجہ منگلا سما راویرا کے ساتھ مذاکرات کریں گی۔ سنڈے ٹائمس نے یہ اطلاع دی ۔ توقع ہے کہ وہ دورہ کے دوران صدر میتری پالا سری سینا سے بھی ملاقات کریں گی ۔ جس کو 13مارچ کو مودی کے دورہ کے ایک پیش خیمہ کے طور پر دیکھا جارہا ہے ۔ یہ وزیرا عظم مودی کا پہلا دورہ سری لنکا ہے جس کے دوران وہ امکان ہے کہ ٹامل آبادی کے غلبہ والے شمالی صوبہ میں جنگ زدہ جافنا اور مشرقی صوبہ میں ٹرینکو مالی کا دورہ کریں گے۔ سری لنکا میں اپنے قیام کے دوران ان کا جافنا، انورادھا پورہ اور کینڈی کا سفر طے ہے ۔ ایک رپورٹ میں یہ بات کہی گئی ہے ۔ صدارتی سکریٹریٹ کے ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے اس نے مزید کہا ہے کہ مودی کینڈی میں ڈالاڈامالی گاوا کا دورہ کریں گے اور اسٹیٹ سیکٹر میں جاریہ ہندستانی امکنہ پراجکٹس کا بھی معائنہ کریں گے ۔ مودی کا دورہ گزشتہ ماہ سری سینا کے دورہ دہلی کے بدلہ میں عمل میں آرہا ہے جس میں دیکھا گیا کہ دونوں ملکوں نے ایک سیول نیو کلیر معاہدہ پر دستخط کئے ۔ یہ جنوری میں صدر کے طور پر جائزہ حاصل کرنے کے بعد سے سری سینا کا یہ پہلا بیرونی دورہ تھا ۔ در حقیقت مودی کو سابق صدر مہنداراجا پکسا کی جانب سے سری لنکا کے دورہ کی دعوت دی گئی تھی تاہم راجہ پکسا کی میعاد کے دوران ہند۔ لنکا تعلقات کشیدہ ہوگئے تھے کیونکہ چین نے بندرگاہیں ، شاہراہیں تعمیر کرتے ہوئے ملک میں اپنے قدم میں توسیع کی ہے اور دیگر انفراسٹرکچر پراجکٹس میں بھی حصہ لے رہا ہے ۔ مودی ہندوستان کے پہلے وزیر اعظم ہیں جو1987کے جزیرہ کا دورہ کررہے ہیں ۔ اس وقت کے وزیر اعظم راجیو گاندھی کا منحرف انداز میں استقبال کیا گیا تھا کیونکہ ان پر ایک گارڈ آف آنر کے دوران سری لنکا کے ایک سپاہی نے اپنی بندوق کے کندے کا استعمال کرتے ہوئے ان پر حملہ کرنے کی کوشش کی تھی۔

Indian Foreign Secretary S Jaishankar lands in Thimphu on SAARC mission

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں