یو این آئی
پاکستا ن کے شمال مغربی قبائلی علاقوں میں متحرک دو شدت پسند گروپوں نے باہمی اختلافات ایک طرف رکھتے ہوئے ایک مرتبہ پھر تحریک طالبان میں شمولیت کا اعلان کردیا ہے ۔ جماعت الاحرار کے ترجمان احسان اللہ نے کل ایک بین الاقوامی خبر رساں ایجنسی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ان کا گروہ تحریک طالبان میں دوبارہ شامل ہورہا ہے ۔ تحریک طالبان میں دوبارہ شامل ہونے والا دوسرا گروہ لشکر اسلام ہے۔ جماعت الاحرار نے گزشتہ برس تحریک طالبان سے علیحدگی کا اعلان کردیا تھا ۔ واضح رہے کہ گزشتہ برس دسمبر میں پشاور میں ایک اسکول پر حملے میں150افراد کی ہلاکت کے بعد ملکی فوج نے شمال مغربی علاقوں میں عسکریت پسندوں کے خلاف ایک بڑا آپریشن شروع کررکھا ہے ۔
Pakistani Militant Groups Rejoin Taliban
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں