داعش میں شمولیت کے خواہاں انڈونیشیائی خواتین ترکی میں گرفتار - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-03-14

داعش میں شمولیت کے خواہاں انڈونیشیائی خواتین ترکی میں گرفتار

جکارتہ
اے ایف پی
ترکی میں16انڈونیشیائی شہریوں کو جن میں بیشتر خواتین اور بچے شامل ہیں ترکی میں گرفتار کرلیا گیا ۔ یہ تمام افراد داعش میں شمولیت کی غرض سے سرحد پار کرکے شام جانے کی کوشش کررہے تھے ۔ ایک وزیر نے یہ بات بتائی ۔ مشرق وسطیٰ میں جنگی میدانوں میں انڈونیشیائی افراد کے جانے کا یہ تازہ کیس ہے۔ دنیا کے سب سے بڑے مسلم اکثریتی ملک سے تعلق رکھنے والے11بچے،4عورتیں اور ایک مرد کو ترکی کے سرحدی ٹاؤن غازین تیپ میں حراست میں لے لیا گیا۔
وزیر سلامتی تید جوایدھی پورد یجاتنو نے کل صحافیوں کو بتایا کہ ہم ہنوز تحقیقات کررہے ہیں لیکن یہ واضح ہے کہ وہ اسلامی شریعت کی رو سے بہتر زندگی کے لئے داعش میں شامل ہونا چاہتے تھے۔وزیر خارجہ ریتنو مرسودی نے کہا کہ ترکی کو ایک ٹیم روانہ کردی گئی تاکہ گرفتاریوں کے بعد عہدیداروں کے ساتھ کام کیاجاسکے ۔ عہدیداروں نے قبل ازیں انکشاف کیا تھا کہ16انڈونیشیائی شہریوں پر مشتمل ایک مختلف گروپ گزشتہ ماہ ترکی جانے والے ٹور گروپ میں شامل ہونے کے بعد لا پتہ ہوگیا اورماناجارہا تھا کہ وہ شام جانے کی کوشش کررہا تھا۔
طویل عرصہ تک اسلامی عسکریت پسند ی کو جھیل چکے انڈونیشیا میں خدشات بڑھ رہے ہیں ۔ ملک کے انسداد دہشت گردی سربراہ نے کہا کہ خیال ہے کہ500سے زائد انڈونیشیائی شہری داعش کے ہمراہ جنگ کرنے شام جاچکے ہیں ۔ جکارتہ نے پہلے ہی آئی ایس جہادیوں کی مدد پر امتناع عائد کردیا ہے اگرچہ کہ ماہرین نے بیرونی جنگجوؤں کے بہاؤ کو روکنے حکام سے مزید اقدامات کرنے کو کہا ہے ۔

Indonesian women, children held in Turkey ‘heading to join ISIS’

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں