اے ایف پی
پاکستان نے سزائے موت پر عائد پابندی مکمل طور پر ختم کردی ہے ۔ صوبائی حکومتوں کو ہدایات دی گئی ہیں کہ سزائے موت کے ایسے تمام مجرموں کو جن کی اپیلیں مسترد اور معافی کی تمام راہیں بندہوچکی ہیں ، پھانسی پر لٹکا دیاجائے ۔ پاکستانی وزارت داخلہ کی جانب سے یہ بھی کہا گیا ہے کہ سزائے موت پر عمل درآبد کیاجائے ، چاہے ان مجرموں کا تعلق دہشت گردی کے مقدمات سے ہو یا نہیں۔ قبل ازیں دسمبر میں پاکستانی وزیر اعظم نوز شریف کا زور دیتے ہوئے کہنا تھا کہ سیکوریٹی فورسز جن ملزموں کو گرفتار کرتی ہیں وہ کسی نہ کسی طریقے سے رہا ہوجاتے ہیں اور رہائی کے بعد دوبارہ عسکریت پسندوں میں شامل ہوجاتے ہیں ۔ ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردی سے متعلق عدالتیں اس معاملے میں غیر موثر ثابت ہورہی ہیں اور اگر کسی عدالت میں کیس چلا بھی جائے ، تو جج ایک فون آنے کے بعد کوئی فیصلہ دینے سے انکار کردیتا ہے ۔ یاد رہے کہ پشاور حملہ کے بعد پاکستان نے سخت اقدامات اٹھاتے ہوئے دہشت گردی پر شکنجہ کسنے کی کوششیں شروع کردی ہیں اور کئی دہشت گردوں کو پھانسی دی جاچکی ہے ۔
Pakistan lifts ban on death penalty
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں