پاکستانی وزیر اعظم کا آج سے دو روزہ دورہ سعودی عرب - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-03-04

پاکستانی وزیر اعظم کا آج سے دو روزہ دورہ سعودی عرب

اسلام آباد
پی ٹی آئی
پاکستان کے وزیرا عظم نواز شریف کے دو روزہ دورہ سعودی عرب کا کل سے آغاز ہوگا۔ اس دوران وہ مملکت کے نئے شاہ سلمان سے ملاقات کریں گے اور مختلف باہمی اور علاقائی مسائل پر تبادلہ خیال کریں گے ۔ وزیر اعظم کے دفتر سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ شریف، شاہ سلمان کی خصوصی دعوت پر سعودی عرب جارہے ہیں ۔ واضح رہے کہ جنوری میں اپنے سوتیلے بھائی شاہ عبداللہ کے انتقال کے بعد سلمان سعودی عرب کے نئے شاہ مقرر ہوئے ہیں ۔ دفتر خارجہ نے کہا کہ’’ 2013ء میں بطور وزیر اعظم پاکستان عہدہ سنبھالنے کے بعد مملکت کا یہ ان کا پہلا سرکاری دورہ ہوگا۔‘‘ شریف کے ہمراہ ایک اعلیٰ سطحی وفد ہوگا جس میں وزیر فینانس اسحاق ڈار، وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف اور خارجہ امور پر وزیر اعظم کے معتمد خصوصی سید طارق فاطمی شامل ہوں گے ۔ دورہ کے دوران وہ شاہ سے مذاکرات کریں گے، عمرہ کریں گے اور مدینہ جاکر مسجد نبوی میں نماز ادا کریں گے ۔ دفتر خارجہ نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان قریبی رشتہ ہے ۔ بطور خادم حرمین شریفین سعودی عرب کے بادشاہ کا ہر پاکستانی کے دل میں خصوصی مقام ہے ۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ وزیر اعظم کا سرکاری دورہ دونوں ممالک کی قیادت کو باہمی مفاد کے حامل مسائل پر تبادلہ خیال کرنے کا موقع فراہم کرے گا۔

PM Nawaz to leave for Saudi Arabia on three-day visit today

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں