پی ٹی آئی
ملک کی معمر ترین خاتون کنجا نم انتھونی کا آج یہاں ایک خانگی دواخانہ میں112سال کی عمر میں انتقال ہوگیا ۔ان کے خاندانی ذرائع نے بتایا کہ گزشتہ رات انہیں دواخانہ میں شریک کروایا گیا تھا اور آج وہ طوالت العمری سے متعلق امراض کا شکار ہوکر فوت ہوگئیں ۔ ذرائع نے بتایا کہ2014میں لمبا بک آف ریکارڈز میں کنجا نم ملک کی معمر ترین کنواری خاتون قرار دیا گیا تھا ۔ خاندانی ذرائع نے بتایا کہ کنجا نم کے پاس لیڈی روزری کیتھلک چرچ کے مقامی پادری کی جانب سے1903ء میں جاری کردہ بپتسما کے سرٹیفکیٹ تھا۔ اس سرٹیکفیٹ کے مطابق20مئی1903ء کو کنجا نم کے عیسائیت میں داخل کرنے کی رسم بپتسما انجام دی گئی تھی۔
Kunjannam, India's Oldest Woman, Dies at Age of 112
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں