ہریانہ میں ذبیحہ گاؤ پر 10 سال جیل کی سزا - بی جے پی حکومت کا سخت ترین قانون زیرغور - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-03-14

ہریانہ میں ذبیحہ گاؤ پر 10 سال جیل کی سزا - بی جے پی حکومت کا سخت ترین قانون زیرغور

چنڈی گڑھ
پی ٹی آئی
ہریانہ میں بی جے پی حکومت کی جانب سے زیر غور سخت ترین انسداد ذبیحہ گاؤ بل منظور ہونے پر مجرم کو 10سال جیل کی سزا ممکن ہے ۔ مجوزہ انسداد گائے(ذبیحہ) اور تحفظ و افزائش گاؤ بل میں گائے ذبح کرنے پر سخت قانون بنایا گیا ہے اور اس کی افزائش اور تحفظ کے اقدامات تجویز کئے گئے ہیں ۔ وزیر صحت انل وج نے اس بل کے بارے میں تفصیل بتانے سے انکار کردیا کیونکہ یہ اسمبلی میں پیش نہیں کیا گیا تاہم ایک اعلیٰ عہدیدار نے اپنا نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ موجودہ قانون میں5سال قید با مشقت کی گنجائش ہے اور اس کا حکومت جائزہ لے رہی ہے اور نئے قانون میں یہ سزا 10سال کی جاسکتی ہے تاہم ذبیحہ گاؤ پر سزائے موت مقرر کرنے کاامکان نہیں ہے ۔ بل کی اپوزیشن کی جانب سے مخالفت کئے جانے پر رد عمل پوچھنے پروج نے یہ کہتے ہوئے تنازعہ چھیڑ دیا کہ کل کے دن ہمیں آدم خوروں کے جذبات کا بھی احترام کرنا ہوگا ۔ وزیر صحت انیل وج نے ایک افسوسناک ریمارک کرتے ہوئے تنازعہ چھیڑ دیا کہ کل کے دن ہمیں آدم خوروں کے جذبات کا بھی احترام کرنا ہوگا۔ بی جے پی لیڈر نے کہا کہ جو لوگ ذبیحۃ گاؤ کے خلاف سخت قانون لانے کے ہمارے اقدام کی مخالفت کررہے ہیں وہ کہتے ہیں کہ ہمیں بیف کھانے والوں کے جذبات کو بھی ذہن میں رکھنا ہوگا ۔ کل کے دن اگر چند لوگ انسان کا گوشت کھانے لگیں تب کیا ہمیں اسی طرح آدم خووروں کے جذبات کو بھی مد نظر رکھنا پڑے گا ۔ انہوں نے یہ بات صحافیوں سے کہی بعد میں ٹوئٹر پر بھی اپ نے ریمارکس پوسٹ کئے ۔ وج نے کہا کہ منوہر لال کھتر حکومت سخت ترین انسداد ذبیحہ گاؤقانون لانے کا عہد رکھتی ہے ۔ ہمیں ایک ایسے سخت قانون کی ضرورت ہے جس کے ہوتے ہوئے کوئی بھی گائے ذبح کرنے یا اس کا گوشت فروخت کرنے کی سر گرمی میں ملوث نہ ہونے پائے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے اسمبلی میں یہ بل پیش کرنے کی تیاری کرلی ہے ۔

After Maharashtra, Haryana govt plans bill to ban beef, cow slaughter to be dealt as murder, proposes 10-year jail for cow slaughter

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں