ای پی ایف میں بنیادی تنخواہ مع تمام الاؤنسس شامل کرنے کی تجویز - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-03-14

ای پی ایف میں بنیادی تنخواہ مع تمام الاؤنسس شامل کرنے کی تجویز

نئی دہلی
پی ٹی آئی
آجرین اور رسمی شعبہ کے ملازمین دونوں کو ایمپلائیز پراویڈنٹ فنڈ میں مزید رقدم جمع کرنی ہوگی ۔ کیونکہ حکومت اجرتوں میں تمام الاؤنسس کو شامل کرنے اور پراویڈنٹ فنڈ کی رقم منہا کرنے کی تجویز رکھتی ہے ۔ اجرتوں کی نئی تشریح کے مطابق جس کی ایک مسودہ بل میں تجویز رکھی گئی ہے آجرین اور ملازمین پراویڈنٹ فنڈ کی رقم منہا کرنے کے مقصد کے لئے اجرتوں میں بنیادی تنخواہ اور الاؤنسس کو شامل کیاجائے گا ۔ اس وقت پراویڈنٹ فنڈ میں ادا شدنی رقم میں ورکرس کی بنیادی تنخواہ اور صرف گرانی الاؤنس شامل ہے ۔ ملازمین کی جانب سے ای پی ایف کے حصہ کے ضمن میں ان کی بنیادی تنخواہوں کا 12فیصدا دا کرتے ہیں اور آجرین مساوی رقم ادا کرتے ہیں ۔ آجرین کے حصہ کی رقم میں سے3.67فیصد ای پی ایف کھاتہ میں جاتی ہے اور8.33فیصد ایمپلائیز پنشن اسکیم کے لئے منہا کی جاتی ہے اور ملازمین کے ڈپازٹس سے مربوط انشورنس اسکیم کے ضمن میں0.5فیصد رقم جاتی ہے ۔ ایمپلائیز پراویڈنٹ فنڈ کے متفرق دفعات قانون1952جو اجرتیں فراہم کرتا ہے اس کا مطلب تمام آمدنی اور معاوضہ اور نقد میں ایک ملازم کو ادا شدنی تمام الاؤنسس شامل ہوتے ہیں ۔ آجرین ان کی پی ایف ذمہ داری میں تخفیف کے لئے ورکرس کی اجرتوں کو کئی الاؤنسس میں تقسیم کرتے ہیں۔ بل میں اجرتوں کی مجوزہ صراحت میں ایسی پریکٹیسس کی جانچ پڑتال کرنا ہے ۔ جنرل سکریٹری بھارتیہ مزدور سنگھ اور ای پی ایف او کے ایک ٹرسٹی ورجیش اپادھیائے نے یہ بات کہی۔ وزارت لیبر بل کو قطعیت دینے کی کارروائی کررہی ہے کیونکہ یہ نتیجہ اخذ کیا گیا ہے کہ بل پر سہ رخی مشاورتیں کی جائیں اور اس سلسلہ میں ٹریڈ یونینوں ، آجرین اور نمائندوں اور سرکاری ادارہ جات کے خیالات حاصل کئے جائیں ۔ ایک سینئر عہدیدار نے کہا ہے کہ قبل ازیں ایمپلائیز پراویڈنٹ فنڈ آرگنائزیشن نے نومبر2012میں اجرتوں کو یکجا کرنے کے لئے ایک اعلامیہ جاری کیا تھا لیکن صنعتوں کی جانب سے گڑ بڑ کے بعد اس اعلامیہ کو زیر التوا رکھا گیا ہے ۔ جس میں اجرتوں کو یکجا کرنے کی تائید کی گئی ہے تاکہ ورکرس کی مناسب سوشیل سیکوریٹی کا احاطہ کیاجاسکے ۔ انہوں نے مزید اطلاع دی کہ وزارت لیبر نے اس کے ارکان کو آسان فینانس کی فراہمی اور اس کی سرمایہ کاری کا انتظام کرنے کے لئے ورکرس بینک پر کام کرنے کے لئے ایک کمیٹی تشکیل دینے کا فیصلہ کیا ہے ۔ ایک کمیٹی کی تشکیل کے فیصلہ کا وزیر لیبر بنڈارو دتا تریہ نے11مارچ کو منعقدہ ای پی ایف اور ٹرسٹیز کے اجلاس کے دوران انکشاف کیا ہے ۔ کمیٹی نے آجرین، ملازمین اور حکومت کی جانب سے فی کس دو رنمائندے شامل کئے جائیں گے ۔ اس میں تجویز پر ٹھوس اقدامات کے لئے مالیاتی شعبہ کے دوماہرین کو بھی شامل کرنے کی تجویز ہے ۔

EPF contribution on Basic Plus allowances

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں