ہندستان میں کوئی اقلیت نہیں سب لوگ تہذیب اور ڈی این اے کے لحاظ سے ہندو - آر ایس ایس - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-03-14

ہندستان میں کوئی اقلیت نہیں سب لوگ تہذیب اور ڈی این اے کے لحاظ سے ہندو - آر ایس ایس

ناگپور
پی ٹی آئی
آر ایس ایس کے سینئر لیڈر دتاتریہ ہوسابالے نے آج کہا کہ ہندوستان میں کوئی اقلیت نہیں ہے تمام لوگ تہذیبی، قومی اور ڈی این اے کے لحاظ سے ہندو ہیں۔ آر ایس ایس کے سہ روزہ اجلاس کے دوران صحافیوں سے بات کرتے ہوئے ہوسا بالے نے کہا کہ آپ کسے اقلیتیں کہیں گے ، ہم کسی کو اقلیت نہیں سمجھتے ۔ کیونکہ ہندوستان میں کوئی اقلیت نہیں ہے ۔ موہن بھاگوت جی بیسیوں مرتبہ کہہ چکے ہیں کہ جو لوگ ہندوستان میں پیدا ہوئے ہیں وہ ہندو ہیں چاہے وہ اسے قبول کرے یا نہ کریں، وہ تہذیبی ، قومی اور ڈی این اے کے لحاظ سے ہندو ہی کہلائیں گے ۔ وہ اس سوال کا جواب دے رہے تھے کہ کیا آر ایس ایس اقلیتوں اور خواتین کے لئے اپنی پارٹی کے دروازے کھولے گی ۔ انہوں نے کہا کہ سنگھ کی شاخوں میں جنہیں آپ اقلیتی کہنا چاہتے ہیں وہ لوگ موجود ہیں اور وہ رضاکار ہیں ۔ ہوسابالے نے جو آر ایس ایس کے جوائنٹ جنرل سکریٹری ہیں کہا کہ خواتین آر ایس ایس کی سر گرمیں سر گرم حصہ لیتی ہیں ، انہیں شاکھاؤں میں رکھنے کی ضرورت نہیں ہے کیونکہ وہ ہر جگہ موجود ہیں اور رضا کارانہ طورپر خدمات انجام دے رہی ہیں ۔

Minorities are culturally, nationally and DNA-wise Hindus: RSS leader

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں