دو ریاستی حل کی حمایت سے دستبرداری اختیار کرنے نتن یاہو کی تردید - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-03-11

دو ریاستی حل کی حمایت سے دستبرداری اختیار کرنے نتن یاہو کی تردید

یروشلم
یو ین آئی
اسرائیلی وزیراعظم بنجامن نتن یاہو نے مشرق وسطیٰ کے دیرینہ تنازعہ کے2ریاستی حل کی حمایت سے دستبرداری کی تردید کردی ہے ۔ اسرائیلی میڈیا نے نتن یاہو کی دائیں بازو کی جماعت لیکوڈ کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان اتوار کو شائع کیا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ وزیر اعظم نے6سال قبل جو تقریر کی تھی ، وہ اب ان کے مطابق غیر متعلق ہوچکی ہے ۔ اس تقریر میں انہوں نے پہلی مرتبہ عشروں پرانے تنازعے کے دو ریاستی حل اور فلسطینیوں کے لئے الگ ریاست کے قیام کی حمایت کا اظہار کیا تھا۔ ان کے دفتر نے میڈیا کی ان رپورٹس کے رد عمل میں ایک بیان میں کہا ہے کہ وزیر اعظم نے کبھی اس طرح کی بات نہیں کی تھی۔ لیکوڈ پارٹی نے بظاہر اسرائیلی میڈیا کی ان رپورٹس کی تردید میں بیان جاری کیا ہے جن میں کہا گیا ہے کہ نتن یاہو نے اپنے سابقہ دور حکومت میں2009میں1967ء کی جنگ میں قبضہ میں لئجے گئے فلسطینی علاقوں سے انخلا کے لئے مذاکرات کئے تھے ۔ لیکن اب ان کی جماعت کے سخت گیر شدت پسندوں کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ یاہو نے یہ بھی کہا تھا کہ اسرائیل کے زیر قبضہ علاقوں سے کوئی انخلاء نہیں ہوگا یا فلسطینیوں کو کوئی رعایتیں نہیں دی جائیں گی اور اس طرح کی تجویز اب غیر متعلق ہوچکی ہے ۔ دوسری طرف نتن یاہو کے دفتر نے لیکوڈ پارٹی کے اس بیان کی تردید کردی ہے اور کہا ہے کہ وہ ایک عرصہ سے اس پالیسی پرعمل پیرا ہیں کہ مشرق وسطیٰ کی موجودہ صورتحال میں اگر کسی سر زمین سے قبضہ ختم کیاجاتا ہے تو اسلامی شدت پسند اس پر قابض ہوجائیں گے ۔ واضح رہے کہ اسرائیلی وزیر اعظم گزشتہ سال اپریل میں فلسطینیوں کے ساتھ امن مذاکرات میں تعطل کے بعد متعدد مرتبہ یہ کہہ چکے ہیں کہ وہ اس خطرے کے پیش نظر زیر قبضہ علاقوں سے دستبردار نہیں ہوں گے کہ مبادا وہ اسلامی جنگجوؤں کے ہتھے چڑھ جائیں۔ نتن یاہو کے ہر روز بدلتے ہوئے بیانات سے متعلق اسرائیلی میڈیا میں رپورٹس ایسے وقت میں شائع ہوئی ہیں جب صہیونی ریاست میں17مارچ کو ہونے والے پارلیمانی انتخابات کے لئے زوروشور سے مہم جاری ہے ۔ ان انتخابات میں نتن یاہو کے بائیں بازو کی جماعت صہیونیت یونین کے لیڈر اسحاق ہرزوگ کے ساتھ سخت مقابلہ ہے ۔ صہیونیت یونین نے کہا کہ وہ فلسطینیوں کے ساتھ امن مذاکرات کی بحالی چاہتی ہے ۔

Netanyahu denies backing away from two-state solution

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں