ایل پی جی کے لئے نقد سبسیڈی اسکیم - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-03-03

ایل پی جی کے لئے نقد سبسیڈی اسکیم

پٹرولیم اور قدرتی گیس کے و زیر مملکت (آزادانہ چارج) دھرمین پردھان نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں بتایا کہ حکومت نے ایسے ایل پی جی صارفین جو بازار کی قیمت پر ایل پی جی کی خریداری کرنے کے اہل ہیں، کی ایل پی جی سبسیڈی سے دست بردار ہوجانے کے لئے حوصلہ افزائی کرنے کی خاطر ایک رضاکارانہ پہل شروع کی ہے ۔23فروری2015تک تقریباً1.46لاکھ ایل پی جی صارفین نے سبسیڈی نہ لینے کا فیصلہ کیا ہے ۔ سبسڈی کی رقم ماہانہ بنیادوں بازار دربازار الگ الگ ہوتی ہے ۔ دہلی میں فروری ماہ میں سبسڈی کی رقم فی14.2کلوگرام سلنڈر پر187.18روپے رہی۔پہل اسکیم کے تحت اسکیم میں شامل صارفین کو ایل پی جی سلینڈر بازار قیمت پر ملے گا اور انہیں ایل پی جی سبسڈی براہ راست ان کے بینک کھاتوں میں منتقل کی جائے گی ۔ تمام ایل پی جی صافین کو اس اسکیم کے تحت دو متبادل دئیے گئے ہیں ۔ اگر ایل پی جی صارف کے پاس آدھار نمبرہے تو اسے اس نمبر کو اپنے ایل پی جی کنزیومر نمبر ایک بینک اکاؤنٹ سے جوڑنا ہوگا۔ دوسرا متبادل یہ ہے کہ وہ اپنے بینک اکاؤنٹ کو راست طور پر اپنے ایل پی جی کنزیومر آئی ڈی سے جوڑ سکتا ہے ۔ اس متبادل کے ذریعہ اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ کسی بھی ایل پی جی صارف کو آدھار نمبر نہ ہونے کی بنیاد پر سبسیڈی محروم نہ کیاجائے ۔

Cash subsidy to LPG consumers has stopped leakages, says PM Narendra Modi

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں