پی ٹی آئی
مہاراشٹر حکومت نے جمعہ کے دن کہا کہ نجی قرض دہندوں سے کسانوں کی جانب سے لئے گئے قرض کو معاف کردیاجائے گا ۔ وزیر اعلیٰ دیویندر پھڑ نویس نے آج قانون ساز کونسل میں اس بات کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ’’متعدد اسباب کی وجہ سے ہماری جانب سے ان قرضوں کی معافی کے اعلان میں تاخیرہوئی ہے ۔ لیکن اب ہم نے فیصلہ کرلیا ہے کہ نہ صرف کسانوں کی جانب سے راست حاصل کردہ قرضوں خو معاف کیاجائے گا بلکہ ان بیویوں ، بیٹوں، غیر شادی شدہ بیٹیوں، بھائیوں اور بہنوں سب کے قرض کو معاف کردیاجائے گا ۔ البتہ ان میں سے وہ افراد مستثنیٰ ہیں جن کے افراد خاندان میں سرکاری ملازمت کرنے والا کوئی موجود ہو ۔ اس فیصلہ سے لگ بھگ 2تا2.5لاکھ خاندانوں کو فائدہ ہوگا ۔ نیز انہوں نے کہا کہ حکومت نے10ہزار آر بی سولاریمپس کو عملی بنیادوں پر نصب کردیا ہے اور اس کا ارادہ ہے کہ اس طرح کے 5لاکھ پمپس نصب کرے ۔ نیز انہوں نے اس بات کی بھی یقین دہائی کرائی کہ گریٹر ممبئی میونسپل کارپوریشن کی جانب سے مراٹھیوں کے مفادات کا تحفظ کیاجائے گا۔
Maharashtra govt to waive loans taken by farmers from money-lenders: Fadnavis
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں