مرکزی بجٹ بےسمت - سابق وزیر اعظم من موہن سنگھ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-03-01

مرکزی بجٹ بےسمت - سابق وزیر اعظم من موہن سنگھ

نئی دہلی
پی ٹی آئی
سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ نے آج کہا کہ بجٹ سے این ڈی اے حکومت کے کئی اچھے عزام کا اظہار ہوتا ہے لیکن نشانوں کے حصول کے لئے اس میں کوئی واضح روڈ میاپ نہیں ہے ۔ ڈاکٹر سنگھ نے بجٹ کو مایوس کن قرار دیتے ہوئے کہا کہ مودی حکومت نے بجٹ میں معلنہ مختلف اقدامات کو روبہ عمل لانے کوئی فریم ورک پیش نہیں کیا ہے ۔ واضح رہے کہ منموہنھ نے1991میں نرسمہا راؤ حکومت کے وزیر فینانس کی حیثیت سے اقتصادی اصلاحات شروع کیے تھے ۔ انہوں نے کہا بجٹ کے بارے میں میری تشویش یہ ہے کہ اس میں کوئی مناسب روڈ میاپ نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کافی فنڈس اکٹھا کیے گئے ہیں۔ لیکن انہیں لائحہ عمل میں تبدیل کرنے کی کوئی ٹھوس سمت متعین نہیں کی گئی۔ ملک کے دیہی علاقوں اور غریبوں کے لئے مختلف فلاحی اقدامات کے لئے فنڈس کے ناکافی اختصاص پر بھی منموہن سنگھ نے سخت تنقید کی ۔

Manmohan singh criticize union budget

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں