جتن رام مانجھی نے نیا محاذ ہندوستانی عوام مورچہ بنایا - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-03-01

جتن رام مانجھی نے نیا محاذ ہندوستانی عوام مورچہ بنایا

پٹنہ
پی ٹی آئی
عام عوام اور نوجوانوں سے سیاست اور سماجی خدمات سے جڑنے کی اپیل کرتے ہوئے آج بہا رکے سابق وزیر اعلیٰ جتن رام مانجھی اور ان کے حمایتوں نے عوامی خدمات انجام دینے کے لئے نئے محاذ ہندوستانی عوام مورچہ کی بنیاد رکھی ۔ مانجھی کے مطابق’’بہار میں عوامی تحریک کی ضرورت ہے ۔ ہم عوام کے لئے ہندوستانی عوام مورچہ کی شکیل کررہے ہیں ۔یہ(HAM) کے نام سے جانی جائے گی ، جس کے معنی ہیں ’ہم‘ دہلی میں آپ کے بعد۔ یہ ہر ایک کے لئے ہوگی ۔ ہم اس میں آپ تمام کا تعاون چاہتے ہیں ۔ ریاستی راجدھانی میں کھچا کھچ بھرے ہوئے سری کرشنا میموریل ہال میں یہ اعلان کیا گیا ، جہاں جے ڈی یو کے باغی اور حمایتوں کا ’’کاریہ کرتا سواسبھیمان سمیلن منعقد ہوا۔ وہاں مانجھی نے کہا فی الحال کچھ تکنیکی مشکلات کے سبب پارٹی کے بجائے فرنٹ کا قیام کیا جارہا ہے ۔ اس اجلاس میں مانجھی وزارت کے سابق وزراء نریندر سنگھ ، بریشین پٹیل، مچھندر پرساد سنگھ ، شاہد علی خان، سمراٹ چودھری ،نتیش مشرا ، ایم ایل ایز رویندر رائے، راہول شرما، پونم دیوی اور معروف قائدین جگدیش شرما اور شاکونی چودھری نے شرکت کی ۔ مانجھی3مارچ کو دہلی میں1000دانشوران کے ایک اجلاس میں شرکت کریں گے ، جس کے بعد وہ وسط مارچ میں ریاست کا دورہ شروع کریں گے جس میں وہ عوام کو ان کے اخراج کی وجوہات اور گورنمنٹ کی ناکامی کے اسباب بتائیں گے ۔

Bihar: Manjhi may float a new party, says it will be better than AAP

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں