قومی یوم سائنس - حکومت ریسرچ کی حوصلہ افزائی کی پابند - وزیراعظم مودی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-03-01

قومی یوم سائنس - حکومت ریسرچ کی حوصلہ افزائی کی پابند - وزیراعظم مودی

نئی دہلی
پی ٹی آئی
وزیر اعظم نریندر مودی نے آج قومی یوم سائنس کے موقع پر سائنس دانوں کو خراج عقیدت پیش کیا اور کہا کہ حکومت اس شعبہ میں تحقیق اور ایجاد کی حوصلہ افزائی کی پابند ہے ۔ انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ قومی یوم سائنس ہمارے سائنسدانوں کے پابند عہد ہونے ، ان کے عزم اور بلا تکان کوششوں کو یاد کرنے کا ایک موقع ہے ۔ وہ ہندوستان کے لئے باعث فخر ہے ۔
قومی یوم سائنس کے موقع پر ہم شعبہ سائنس کے لیے سری وی رمن کی دیرپا خدمات اور ذہانت کو سلام کرتے ہیں۔ انہوں نے اس بات کو اجاگر کیا تھا کہ سائنس اور تکنالوجی ہندوستان کے مستقبل کا تعین کرے گی اور ان کے الفاظ کے مطابق سائنس نے آج ملک کو اس مقام پر پہنچایا ہے جہاں آج وہ کھڑا ہے۔ حکومت تحقیق ، اختراع ، ایجادات اور سائنس میں مہارت کی حوصلہ افزائی کرنے کی پابند ہے۔

Scientists are India's pride, salute their untiring efforts: PM Modi on National Science day

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں