8/مارچ نئی دہلی پی۔ٹی۔آئی
چیف منسٹر مغربی بنگال ممتا بنرجی پیر کو وزیر اعظم نریندر مودی سے دہلی میں ملاقات کے دوران قرض کی باز ادائیگی پر ریاست کو سود میں نرمی دینے کی درخواست کریں گی۔ وہ آج شام قومی دارالحکومت پہنچیں۔ دہلی کے لئے روانہ ہونے سے قبل کولکتہ میں انہوں نے کہا کہ میں ہمارے حقوق مانگنے کے لئے کل وزیر اعظم سے ملاقات کروں گی ۔ میں بھیک مانگنے کے لئے دہلی نہیں جارہی ہوں، ریاست کو اس کا حق ملنا چاہئے ۔ ممتا بنرجی نے جو مودی کی کٹر نقاد سمجھی جاتی ہیں توقع ہے کہ ریاست کے قرض کی معافی کی درخواست کریں گی جو سابقہ حکومت میں لیا گیا تھا ۔ یہ مودی کے وزیر اعظم بننے کے بعد سے دونوں قائدین کے درمیان پہلی ملاقات ہوگی۔ وہ اس ملاقات سے پہلے ترنمول کانگریس کے تمام ارکان پارلیمنٹ سے بھی ملیں گی ۔ اس سے پہلے انہوں نے مدی کی جانب سے طلب کردہ نیتی آیوگ کی میٹنگ میں شرکت نہیں کی تھی ، جس میں کئی وزرائے اعلیٗ بھی موجود تھے ۔ امکان ہے کہ وہ10مارچ کو وزیر فینانس سے ملاقات کریں اور قرض معاف کرنے کے علاوہ مزید فنڈس دینے کا مطالبہ کریں گی جو شدید مالیاتی بحران سے دوچار ہے ۔ ممتابنرجی کے ایک قریبی مددگار نے بتایا کہ ریاست پر34سال حکومت کرنے والی سابقہ بائیں محاذ حکومت نے قرض کا زبردست بوجھ چھوڑا ہے معافی طلب کرنا ہمارا جائز حق ہے۔Mamata to meet Modi, seeks loan waiver, funds for Bengal
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں