مہاراشٹرا اسمبلی میں بجٹ اجلاس کا آج سے آغاز - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-03-09

مہاراشٹرا اسمبلی میں بجٹ اجلاس کا آج سے آغاز

مہاراشٹرا اسمبلی کے بجٹ اجلاس کا پیر9مارچ سے آغاز ہوگا ۔ اپوزیشن کانگریس اور این سی پی نے دیویندر فڈ نویس حکومت کو کئی مسائل پر گھیرنے کا منصوبہ بنایا ہے جب کہ ریاستی اسمبلی میں پہلی مرتبہ داخل ہونے والی کل ہند مجلس اتحاد المسلمین بھی تعلیم و روزگار میں مسلم تحفظات ختم کرنے بیف پر امتناع اور پولیس تحویل میں مسلم نوجوانوں کی اموات جیسے حساس مسائل اٹھانے کا عزم رکھتی ہے ۔ چیف منسٹر فڈ نویس نے اجلاس سے قبل جرات کا مظاہرہ کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن کے پاس اجلاس کے دوران اٹھانے کے لئے حقیقی مسائل نہیں ہیں۔ سیشن کا آغاز کل گورنر سی ایچ ودیا ساگر راؤ کے روایتی خطاب سے ہوگا جس میں وہ حکومت کی پالیسیوں کی وضاحت کریں گے ۔ وزیر فینانس سدھیر منگوتیوار18مارچ کو بجٹ پیش کریں گے ۔ اپوزیشن کیمپ سے ملنے والے اشاروں کے مطابق مسلم تحفظات کا خاتمہ ، بیلوں کے ذبیحہ پر پابندی، کمیونسٹ لیڈر گوئند پنسارے کی ہلاکت ، خشک سالی اور مالی امداد کے فقدان سے کسانوں کی خود کشی اور دیگر مسائل گرما بحث کا موضوع بن سکتے ہیں۔ کانگریس اور این سی پی نے اجلاس کے دوران اتحاد کے مظاہرہ کا عزم کیا ہے۔ ٖفڈ نویس کے لئے ایسا لگتا ہے کہ حکمراں زعفرانی اتحاد میں بڑھتے ہوئے اختلافات پر قابو رکھنا اولین ترجیح ہے ۔ بی جے پی اور شیو سینا رابطہ کمیٹی کے حالیہ اجلاس میں شیو سینا کے مخالف بی جے پی سخت رویہ میں نرمی نہیں لائی جاسکی ۔ شیو سینا نے کونکن علاقہ میں ایٹمی توانائی پلانٹ کی تنصیب کے خلاف احتجاج کی دھمکی دی ہے ۔

Maharashtra Legislature Budget session begins Monday

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں