مغربی بنگال کا قرض معاف کرنے ممتا بنرجی کا مرکز سے مطالبہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-03-03

مغربی بنگال کا قرض معاف کرنے ممتا بنرجی کا مرکز سے مطالبہ

چیف منسٹر مغربی بنگال مس ممتابنرجی مالی مسائل سے دوچار ریاست مغربی بنگال کے لئے قرض معافی کی درخواست کے علاوہ دوسرے مطالبات کے ساتھ توقع ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی سے9مارچ کو نئی دہلی میں ملاقات کریں گے۔ ترنمول کانگریس اور حکومت کے ذرائع نے آج یہ بات بتائی۔24فروری کو مس بنرجی نے کہا تھا کہ کئی ایک مسائل کے سلسلہ میں ترنمول کانگریس کے ارکان پارلیمنٹ وفد کے ساتھ وزیر اعظم سے ملاقات کے لئے وقت طلب کیا ہے ۔ انہوں نے کہا تھا کہ ان کی حکومت طویل عرصہ سے مرکز کی جانب سے قرض معافی کی خواہاں ہے ۔ مرکزی حکومت ریاست سے بڑے مالی قرضہ کے بوجھ کو کم کرنے کی طلب گار ہے جو سابق بائیں بازو کی حکومت کی جانب سے ریاست میں ڈالا گیا تھا۔ممتا بنرجی نے کہا کہ ہم نے ساڑھے تین سال کا انتظار کیا ہے لیکن اس کا کوئی نتیجہ نہیں نکلا ، ریاستی خزانے سے ہر سال قرض کے سلسلہ میں تقریباً28ہزار کروڑ روپے کی تخفیف کی جارہی ہے۔ یہ قرض سابق حکومت نے حاصل کیا تھا جومسلسل بڑھ رہا ہے ۔ چیف منسٹر مغربی بنگال نے کہا کہ مالی بوجھ کو کم کرنے کے لئے ہماری ریاست کو فوری طور پر امداد کی ضرورت ہے تاکہ ترقی اور پیداوار کی کوششوں کو جاری رکھاجاسکے ۔ پارٹی اور حکومت کے ذرائع نے بتایا کہ مس بنرجی 8مارچ کو دہلی کے لئے پرواز کریں گی اور دوسرے دن وہ وزیر اعظم سے اپنی پہلی سرکاری ملاقات کریں گی ۔ذرائع نے بتایا کہ چیف منسٹر کے19تا21فروری دورہ ڈھاکہ کے موقع پر بھاشادیوس اور بنگلہ دیش کے صدر ووزیر اعظم سے ملاقات کے علاوہ بنگلہ دیش کے ساتھ تیستا پانی کی شراکت داری پر اٹھائے گئے سوالات پر بھی بات چیت کی جائے گی ۔ مس بنرجی ہر اس وقت غیر حاضر رہیں جب کبھی بھی وزیر اعظم نریندر مودی نے اہم میٹنگوں بشمول نیتی آیوگ میں شرکت کی دعوت دی ۔ نیتی آیوگ کی میٹنگ میں مختلف ریاستوں کے چیف منسٹروں سے بات چیت کی گئی تھی ۔ اس وقت مغربی بنگال کے وزیر فینانس امیت مشرا نے ریاست کی نمائندگی کی تھی۔ مرکزی وزیر فینانس ارون جیٹلی نے اپنے بجٹ تقریر میں اعلان کیا تھا کہ مغربیبنگال اور بہار کو آندھرا پردیش کے خطوط پر خصوصی امداد دی جائے گی۔ بنرجی نے یہاں آج ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہ اکہ یہ سب باتیں بکواس اور فضول ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے مرکز سے کہا ہے کہ ہمارے مالیہ سے رقومات حاصل کرنا روک دیں، آپ ہمارے رقومات سے تخفیف کرنا ختم کردیں۔

Financial package to Bengal a bunkum: Mamata Banerjee

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں