مالیگاؤں مہاراشٹرا میں بڑے جانور کے گوشت پر پابندی کے قانون کے تحت پہلا مقدمہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-03-27

مالیگاؤں مہاراشٹرا میں بڑے جانور کے گوشت پر پابندی کے قانون کے تحت پہلا مقدمہ

ناسک
پی ٹی آئی
مہاراشٹرا میں بڑے جانوروں کے گوشت پر پابندی لگانے والے نئے قانون کے تحت پہلا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ ناسک ضلع مالیگاؤں میں مبینہ طور پر مویشیوں کو ذبح کرنے کے الزام میں تین افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا اور ان کی تلاش جاری ہے ۔ اطلاع ملنے پر پولیس نے آزاد نگر علاقہ پر جو یہاں سے90کلو میٹر دور ہے ، دھاوا کرتے ہوئے ذبح کئے گئے دو مویشیوں کے سر اور150کلو گرام گوشت ضبط کرلیا ۔ پولیس انسپکٹر شیواجی بنتے واڑ نے بتایا کہ بڑے جانور کا گوشت دستیاب ہونے کے بعد نئے قانون کے تحت تین افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے اگر یہ جرم ثابت ہوتا ہے تو پانچ سال جیل کی سزا اور دس ہزار روپے کا جرمانہ عائد کیا جاسکتا ہے ۔ پولیس نے رشید عرف پانڈیا، حمید عرف لنڈی اور آصف تلاٹھی کے خلاف مہاراشٹرا تحفظ جانور ان(ترمیم) ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا ہے ۔ پولیس عہدیداروں نے بتایا کہ بڑے جانور کے گوشت کے نمونے کو تجربے کے لئے لیباریٹری بھیجا گیا ہے جب کہ بقیہ گوشت ضائع کردیا گیا۔ تمام تینوں ملزمین مفرور بتائے جاتے ہیں ۔

Maharashtra beef ban law: First case registered in Malegaon

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں