یو این آئی
چینائی میں ایک مشہور ٹامل نیوز چیانل کے دفتر پر سنسنی خیز بم حملے کے کچھ ہی گھنٹے کے بعد ہندو تنظیم کے صدر نے یہاں جوڈیشنل مجسٹریٹ کی عدالت میں خود سپردگی اختیار کی ۔ مدورائی ضلع کے سلوئی الگوپورم کے جیم پانڈین نے ٹیلی ویژن چیانل پیتا تلائی مورائی کے دفتر پر ہوئے بم حملے کے سلسلے میں خود کو عدالت کے حوالے کردیا۔ جوڈیشیل مجسٹریٹ این مریسوری نے انہیں19مارچ تک عدالتی تحویل میں دے دیا ۔ جیم پانڈین نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ کچھ چیانل اظہار خیال کی آزادی کے نام پر اپنے پروگراموں میں ہندو خواتین کو غلط طریقے سے پیش کررہے ہیں۔ اسنے حکومت سے انہیں بند کرنے کا مطالبہ کیا تھا ۔ چیانل نے احتجاج کو دیکھتے ہوئے جو ہندومنانی کے کارکنوں نے کیا تھا پروگرام کو نشر نہیں کیا۔ موٹر سائیکل پر سوار چار نوجوان آج صبح چینائی کے اکاڈتھنگل میں چینل کے دفتر پر دیسی بم سے حملہ کیا تھا۔ اس حملہ میں کوئی زخمی نہیں ہوا ۔ مختلف سیاسی پارٹیوں کے رہنماؤں اور صحافی تنظیموں نے حملے کی مذمت کی ہے ۔ پولیس ذرائع نے کہا کہ آج دو نوجوانوں نے جو موٹر سائیکل پر آئے تھے ، ٹی وی کے دفتر پر بم پھینکا اور فرار ہوگئے۔ آفس پر گرنے والا بم زبردست دھماکہ کے ساتھ پھٹ گیا ۔ یہ واقعہ رات کے3:30بجے پیش آیا جس وقت وہاں سڑک پر کوئی ٹریفک نہیں تھی۔ اس واقعہ میں کوئی زخمی نہیں ہوا ۔ بموں کو ٹفن باکس میں رکھا گیا تھا دھماکے کے بعد جس کے چیتھڑے اڑ گئے ۔ سی سی ٹی وی فوٹیج کے مطابق دو نوجوان آفس کے پاس سے گزرے اور پھر کچھ منٹ بعد دوبارہ واپس آئے اور آفس پر بم پھینکا۔ اس واقعہ سے علاقہ میں سنسنی پھیل گئی ہے۔ چینل کی شکایت پر سینئر پولیس عہدیداراور فارنسک ماہرین جائے واقعہ پر پہنچے اور حالات کا جائزہ لیا ۔ انہوں نے دھماکہ خیز مادے کی باقیات بھی حاصل کیں۔ شرپسندوں کو پکڑنے کے لئے خصوصی ٹیم کو احکامات جاری کردئیے گئے ہیں ۔ اسی دوران ڈی ایم کے لیڈر ایم کے اسٹالن نے اسے بزدلانہ حرکت قرار دیا ۔ بی جے پی کے ریاستی صدر ٹی سندراجن نے کہا کہ پارٹی کسی بھی قسم کے تشدد کے خلاف ہے ۔ سی پی ایم کے ریاستی سکریٹری رام کرشنن نے اس کی مذمت کرتے ہوئے خاطیوں کو گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا ۔ ہند ومنانی نے ایک درخواست داخل کرتے ہوئے پولیس کمشنر کوبتایا کہ یہ حرکت اسے بدنام کرنے کے لئے کی گئی ہے ۔
Crude bomb attack on TV channel in Chennai
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں