حصول اراضی ترمیمی بل - متنازعہ شقوں پر مباحث کے لئے مودی کو انا ہزارے کا چیلنج - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-03-27

حصول اراضی ترمیمی بل - متنازعہ شقوں پر مباحث کے لئے مودی کو انا ہزارے کا چیلنج

پونے
پی ٹی آئی
سماجی کارکن انا ہزارے نے جو این ڈی اے حکومت کے حصول اراضی بل کے خلاف مہم چلا رہے ہیں آج مجوزہ قانون کی متنازعہ شقوں پر وزیر اعظم نریندر مودی کے ساتھ کھلے مباحثے کا چیالنج دیا ہے ۔ اس سوال پر کہ مرکزی وزیر نتن گڈ کری ان لوگوں سے بحث کے لئے تیار ہیں جو اس بل کی مخالفت کررہے ہیں ۔ انا ہزارے نے کہا کہ گڈ کری کا ہوم ورک کمزور ہے ، ہم وزیر اعظم مودی کے ساتھ اس مسئلہ پر کھلے مباحث کے لئے تیار ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ اگر لوگ اس بحث کو دیکھیں گے تو حقائق سے خود ہی واقف ہوجائیں گے ۔ مہاراشٹراکے احمد نگر ضلع رالیگاؤں سدھی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے انا ہزارے نے کہا کہ وہ حصول اراضی بل کی سختی سے مخالفت کریں گے ۔ قبل ازیں گڈ کری نے کہا تھا کہ حکومت بل کے تمام پہلوؤں پر بحث کے لئے تیار ہے ۔ اگرچہ اس بل کو لوک سبھا میں منظوری مل گئی ہے لیکن راجیہ سبھا میں اسے منطوری نہیں مل رہی ہے ۔ صدر جمہوریہ پرنب مکرجی کو گزشتہ ہفتہ ایک یادداشت پیش کی گئی تھی جس میں اس بل کو مخالف کسان قرار دیا گیا تھا۔ گڈ کری کا دعویٰ ہے کہ اپوزیشن جماعتیں سیاسی فائدوں کے لئے بل کی مخالفت کررہی ہیں ۔

Land Bill: Hazare challenges Modi to an open debate

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں