لال مسجد واقعہ - مشرف کی گرفتاری کا وارنٹ جاری - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-03-11

لال مسجد واقعہ - مشرف کی گرفتاری کا وارنٹ جاری

اسلام آباد
آئی اے این ایس
پاکستان کی عدالت نے سابق صدر پرویز مشرف کے خلاف گرفتاری کا وارنٹ لال مسجد کے عالم دین غازی عبید الرشید اور ان کی اہلیہ کے خلاف جاری کیا ہے ۔ اسلام آبا دکے ایڈیشنل سیشن جج واجد علی خان نے سماعت کی نگرانی کی اور مشرف کے وکیل کی4اپیلوں کو مسترد 2اپریل مقرر کی ہے ۔ 2013ء میں پولیس نے مشرف کے خلاف عالم دین غازی عبدالرشید اور ان کی اہلیہ کے لال مسجد میں فوجی کارروائی کے دوران قتل کے تحت مقدمہ درج کیا تھا مشرف کو1999تا2008تک متعدد عدالتوں کے مقدمات کا سامنا ہے جن میں غازی کی موت کا معاملہ بھی شامل ہے ۔ وہ ان100سے زائد افراد میں سے ایک ہیں جنہیں پاکستانی فوجیوں نے10جولائی2007میں اسلام آباد کو لال مسجد میں گھس کر ہلاک کردیا تھا ۔ مسجد کو ایک ہفتہ تک محاصرہ میں رکھا گیا کیونکہ بنیاد پرستوں نے پاکستان بھر میں دہشت گرد حملے شروع کردئیے تھے ۔ مشرف کو غداری کے کیس کا بھی سامنا ہے ۔ جب ہفتہ طویل محاصرہ بنیاد پرستوں کے خلاف کیا گیا تھا ۔ کیونکہ انہوں نے2007میں ایمر جنسی نافذ کردیا تھی ۔ انہیں2006میں بلوچ لیڈر نواب اکبر بگٹی کے قتل اور2007میں سابق وزیر اعظم بے نظیر بھٹو کے قتل کے الزامات کے سلسلے میں مقدمات کا سامنا ہے ۔ مشرف نے اپنے دور اقتدار میں کچھ غلطیاں کیں ہیں اور اسی کا ان کے سیاسی مخالفین اب بدلہ لینا چاہتے ہیں تاہم مشرف کے تئیں فوج ہمدردی رکھتی ہے کیونکہ وہ بنیادی طور پر فوجی ہیں اور فوجی نوعیت کے فیصلہ اور خاص طور پر کارگل لڑائی مشرف کی وجہ سے پیش آئی تھی۔

Lal Masjid murder case: Bailable arrest warrant issued against Pervez Musharraf

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں