خالدہ ضیاء کو 13 اپریل کو حاضر عدالت ہونے کی ہدایت - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-03-17

خالدہ ضیاء کو 13 اپریل کو حاضر عدالت ہونے کی ہدایت

بنگلہ دیش کی ایک عدالت نے سابق وزیراعظم خالدہ ضیاء کو ایک کوئلہ معدن بد عنوانی کیس میں13اپریل کو حاضر عدالت ہونے کا حکم دیا۔ بی ڈی نیوز24ڈاٹ کام نے یہ اطلاع دیتے ہوئے بتایا کہ ڈھاکہ کی ایک عدالت نے بنگلہ دیش نیشنل پارٹی سربراہ اور15دیگر افراد کو حاضر عدالت ہونے کا حکم دیا جو بوڑو پوکور یا کوئلہ معدن رشوت ستانی کیس میں ملوث ہیں۔ کیس کے مطابق خالدہ ضیاء اور پندرہ دیگر ملزمین کے سبب سرکاری خزانہ کو20ملین ڈالرکانقصان اٹھانا پڑا ہے۔ یہ معاملہ چائنا نیشنل مشنری امپورٹ اینڈ اکسپورٹ کارپوریشن کے ساتھ ایک معاہدہ سے متعلق ہے جس کے تحت کمپنی معدن کے انتظام اور نگہداشت کی تمام ذمہ داریاں سونپی گئی تھیں۔ ہائی کورٹ نے 16اکتوبر 2008کو تین مہینے کے لئے مقدمہ کی سماعت ملتوی کردی تھی ۔ جب کہ خالدہ ضیاء نے کیس کو بند کردینے کی درخواست کی تھی ۔ خالدہ ضیاء نے15جنوری2012کو مستقل ضمانت حاصل کرلی تھی۔

Khaleda ordered to appear in court on April 13

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں