ایس این بی
جامعہ ملیہ اسلامیہ کے ایس آر کے ہاسٹل کی دیوار پر اسٹیکر چسپاں کر کے فضا مکدر کرنے کے الزام میں دہلی خفیہ ایجنسی کے اسپیشل سیل کے ذریعہ19مئی2001کو فرینڈس کالونی ذاکر نگر پولیساسٹیشن میں درج کرائے گئے مقدمہ میں پٹیالہ کورٹ نے اسٹوڈنٹس اسلامک موومنٹ آف انڈیا(سیمی) کے قومی صدر شاہد بدر فلاحی کو باعزت بری کردیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق شاہد بدر کے خلاف درج کرائے گئے مقدمہ نمبر259/01کی سماعت کرتے ہوئے پٹیالہ کورٹ کے میٹرو پولیٹن مجسٹریٹ سنجے کھن اگر وال نے آج26مارچ بروز جمعرات کو یہ فیصلہ سنایا۔ فاضل عدالت نے شاہد بدر فلاحی پر عائد کئے گئے الزامات ثابت نہ ہونے کے بعد اپنا فیصلہ سنایا۔14برس تک چلی تدالتی کارروائی کے دوران استغاثہ کی جانب سے جتنے بھی گواہ عدالت میں پیش کئے گئے ان میں سے کسی نے بھی استغاثہ کے موقف کی تائید نہیں کی اور صرف پولیس کی جانب سے الزامات عائد کئے جانے کو فاضل عدالت نے مسترد کردیا ۔ شاہد بدر فلاحی کے وکیل آئی ایل کپور کا اس سلسلہ میں کہنا ہے کہ شاہد بدر فلاحی کو جھوٹے معاملے میں پھنسایا گیا تھا اور میں نے روز اول ہی کہہ دیا تھا کہ مقدمہ کا فیصلہ ہمارے حق میں ہی آئے گا کیونکہ میرا یقین ہے کہ جھوٹ سے کسی کو پریشان تو کیا جاسکتا ہے لیکن آخر میں فتح حق کی ہی ہوتی ہے۔ شاہد بدر فلاحی نے عدالت کے فیصلہ کو اپنے وکیل آئی ایل کپور اور ان کے معاونین کی محنت کا ثمرہ قرار دیا اور کہا کہ یہ فیصلہ انصاف اور صبرواستقلال کے ساتھ قانونی چارہ جوئی کرنے والوں کی فتح ہے ۔ جو لوگ سیمی کو بدنام کررہے ہیں عدالت کا یہ فیصلہ ان کے منہ پر طمانچہ ہے ۔ مجھے امید ہے کہ جلد ہی سیمی پر عائد پابندی بھی ختم ہوگی۔
JMI hostels Wall Sticker case, simi President acquitted
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں