مسئلہ کشمیر بندوق کے ذریعہ حل نہیں ہو سکتا مذاکرات واحد راستہ - عمر عبداللہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-03-27

مسئلہ کشمیر بندوق کے ذریعہ حل نہیں ہو سکتا مذاکرات واحد راستہ - عمر عبداللہ

جموں
یو این آئی
ریاست جمون و کشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے جمعرات کو کہا کہ مسئلہ کشمیرکے حل کے لئے بات چیت واحد راستہ ہے ۔ انہوں نے مسئلہ کشمیر کے حل میں بندوق کے رول کو خارج کرتے ہوئے کہا اگرچہ ماضی میں مسئلے کو بندوق کے ذریعہ حل کرنے کی کوششیں کی گئیں لیکن وہت مام کوششیں ناکام ثابت ہوئیں۔ عمر عبداللہ نے ان باتوں کا اظہار جموں و کشمیر کی اسمبلی کے باہر نامہ نگاروں کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ اگر آج کوئی مذاکراتی عمل کی بحالی کی کوششوں میں جٹ گیا ہے تو یہ کوئی نئی بات نہیں ہے ۔ عبداللہ نے کہا کہ ان کی جماعت نیشنل کانفرنس کہتی آئی ہے کہ مسئلہ کشمیر بندوق کے ذریعے حل نہیں ہوسکتا ہے کیونکہ ماضی میں ایسی کوششیں ناکام ہوچکی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ہماری جماعت کا ماننا ہے کہ اگر آپ مسئلہ کشمیر کو حل کرنے کی سچی نیوت رکھتے ہو تو بات چیت واحد راستہ ہے ۔ سابق وزیر اعلیٰ نے کہا کہ میں نے یونیفائیڈ کمانڈ کی میٹں گوں ، داخلی سلامتی پر وزرائے اعلیٰ کی کانفرنسوں اور14اگست و26جنوری کے خطابات میں یہ بات بارہا دہرائی کہ مسئلہ کشمیر کو صرف بات چیت سے ہی حل کیاجاسکتا ہے ۔ قابل ذکر ہے کہ ریاست کے وزیر اعلیٰ مفتی محمد سعید نے23مارچ کو جموں و کشمیر کی اسمبلی میں ہندوستان پر زور دیا کہ وہ آگے آکر تمام سارک ممالک بشمول پاکستان کے ساتھ مل کر مذاکراتی عمل شروع کر کے دوستانہ مراسم کا ایک نیا دور شروع کرے۔ مفتی نے ملک کے سابق وزیر اعظم اٹل بہاری واجپائی کو ایک مدبر سیاست داں قرار دیا تھا جنہوں نے ان کے بقول کشمیر کے توسط سے پاکستان کی طرف دوستی کا ہاتھ بڑھانے میں پہل کی تھی۔ انہوں نے ایوان میں کہا تھا کہ نئی دہلی کو ان کے (واجپئی کے) نظریہ کی تقلید میں اپنے مغربی ہمسایہ ملک کے ساتھ امن، دوستی و مفاہمت کا نیادور رقم کرنا چاہئے جو کہ خطے میں پیہم شورش کو ختم کرنے کے لئے لازمی ہے تاکہ بر صغیر ہندو پاک کے عوام امن کے ثمرات سے مستفید ہوسکیں ۔ انہوں نے کہا تھا کہ ہم اپنے دوست بدل سکتے ہیں ، اپنے ہمسائے نہیں ۔ اور پاکستان پر زور دیا تھا کہ وہ حکومت ہند کی جانب سے خطے میں امن کے لئے اٹھائے جارہے اقدامات کا مثبت جواب دے۔

Gun no solution to resolve Kashmir issue: Omar

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں