یو این آئی
امریکہ کے جوائنٹ چیف آف اسٹاف کے چئیرمین جنرل مارٹن ڈیمپسی نے عراقی دارالحکومت بغداد پہنچنے کے بعد اعلیٰ سیاسی و فوجی اہلکاروں سے ملاقاتیں شروع کردی ہیں۔ بغداد میں ایک نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اعلیٰ امریکی جنرل نے تکریت شہر پر قبضہ کے لئے جاری عراقی فوج کے فوجی آپریشن کے تناظر میں کہا کہ دولت اسلامیہ( داعش) کو یقینی طور پر شکست ہوگی ۔ جنرل ڈیمپسی کا دورہ ایک ایسے وقت میں آرہا ہے ، جب عراق کے خود مختار علاقہ کردستان کے پیش مرگا جنگجوؤں نے بھی داعش پر کرک شہر کے قریبی علاقوں میں اپنا مسلح دباؤ بڑھادیا ہے ۔ دریں اثناء داعش کے جنگجوؤں نے شمالی عراقی شہرکرکک کے قریب مقبوضہ علاقوں میں20افراد کو گولیاں مار کر ہلاک کردیا ہے۔ بغداد پہنچنے سے قبل امریکی جنرل نے خلیج میں لنگر انداز فرانسیسی طیارہ بردار جنگی بحری جہاز کا بھی دورہ کیا تھا۔
Iran and the U.S. will coordinate their efforts to defeat ISIS, Joint Chief of Staff Chairman Gen. Martin Dempsey
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں