بیمہ بل پارلیمنٹ میں منظور - شعبہ میں 49 فیصد بیرونی سرمایہ کاری کی راہ ہموار - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-03-13

بیمہ بل پارلیمنٹ میں منظور - شعبہ میں 49 فیصد بیرونی سرمایہ کاری کی راہ ہموار

نئی دہلی
آئی اے این ایس
حکومتی اصلاحاتی پروگراموں میں ایک بہت ہی اہم پیش رفت کے طور پر انشورنس شعبہ میں ملک کی بیرونی راست سرمایہ کاری کے26فیصد سے بڑھا 49فیصد تک کرنے کے انشورنس قانون(ترمیمی بل) کو جمعرات کے دن راجیہ سبھا میں منظور کلیا گیا۔ کانگریس اور دیگر اپوزیشن پارٹیوں نے راجیہ سبھا میں اس کی پرسکون منظوری میں مداخلت نہیں کی ۔ خیال رہے کہ2008سے التوا کا شکار رہنے والے اس انشورنس بل کو لوک سبھا میں4مارچ کو منظور کرلیا گیا تھا اور اس بل کو قانونی شکل اختیار کرنے کے لئے اس کا راجیہ سبھا میں بھی منظور ہونا ضروری تھا۔ چونکہ راجیہ سبھا میں حکومت کو واضح اکثریت حاصل نہیں ہے اس لئے یہ گمان کیاجارہا تھا کہ حکومت کو مشکلات پیش آسکتی ہیں تاہم ایسا نہیں ہوا۔ انشورنس قوانین میں چند ترمیمات کو اس بل میں شامل کیا گیا ہے ۔ جس کے تحت ملک میں بیرونی راست سرمایہ کاری کا فیصد بڑھا کر49فیصد کیاجائے گا ۔ علاوہ ازیںIRDAمیں رجسٹریشن کے بغیر انشورنس پالیسی فروخت کرنے کی صورت میں10سال قید کی سزا ہوگی۔ مرکزی حکومت کا کہنا ہے کہ ملک میں انشورنس کے نشانہ کو بڑھانے کے لئے یہ بل ضروری تھا ۔ نیز اس بل میں غریب طبقہ کے مفادات کے تحفظ پر خصوصی توجہ دی گئی ہے ۔ صحت انشورنس کے لئے ابتدائی سرمایہ کاری ایک سو کروڑ ہوگی ۔ لائف انشورنس کونسل اور جنرل انشورنس کونسل کو خود انضباطی اداروں کے طور پر کام کرنے کا اختیار ہوگا ۔، انفرادی صارفین کو انشورنس کے خلاف قانونی سہارا لینے کا اختیار ہوگا ۔ اقساط کی صورت میں سالانہ ادائیگی کی سہولت مہیار ہے گی ۔ دعوؤں کے تیز تر تصفیے ہوں گے، سہل تر پالیسیاں ہوں گی۔ دلالوں کمیشن کھانے والوں کے راستے مسدود کئے جائیں گے ، انشورنس کمپنیوں کے لئے اس بل سے یہ سہولت رہے گی کہ انشورنس پالیسیوں انشورنس سیکٹرمیں ایف ڈی آئی حد بڑھا کر49فیصد ہونے سے ملک میں7سے8ارب ڈالر(تقریباً50,000کروڑ روپے) کا براہ راست بیرون ملکی سرمایہ کاری کا امکان ہے جس سے انشورنس سیکٹر کو قابل ذکر فروغ ملے گا ۔ پرائیویٹ انشورنس سیکٹر میں کل35,000کروڑ روپے کا سرمایہ لگا ہے جس میں26فیصد ایف ڈی آئی کے طور پر تقریباً8,700کروڑ روپے کی بیرونی سرمایہ کاری ہے۔ ملک میں اس وقت 52انشورنس کاروبار میں ہیں ۔ اس کے علاوہ جی آئی سی ملک کی واحد از سر نو انشورنس کمپنی ہے ۔

Insurance bill secures parliamentary approval

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں