باہمی تعاون پر ہندوستان اور ماریشس کا عہد - وزیراعظم ہند مودی کا خطاب - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-03-13

باہمی تعاون پر ہندوستان اور ماریشس کا عہد - وزیراعظم ہند مودی کا خطاب

پورٹ لوئی
پی ٹی آئی
وزیر اعظم ہند نریندر مودی نے آج اعلان کیا کہ ہندوستان اور ماریشس دہری محصول اندازی سے گریز کے کنونشن( معاہدہ) کے ’’بے جا استعمال‘‘ سے گریز کے لئے مل جل کر کام کریں گے ۔ دونوں ممالک نے مذکورہ معاہدہ پر عرصہ دراز سے زیر تصفیہ نظر ثانی کے لئے بات چیت کو آگے بڑھانے سے اتفاق کرلیا۔ مودی نے ماریشس کو یقین دلایا کہ ہندوستان’’ اپنے ایک انتہائی قریبی فوجی شراکت دار‘‘ کے متحرک مالیاتی شعبہ کو نقصان پہنچانے کوئی کام نہیں کرے گا ۔ ہم دہری محصول اندازی سے گریز کے معاہدہ کے بے جا استعمال سے گریز کے مشترکہ مقصد کی تکمیل کے لئے مل جل کر کام کریں گے ۔‘‘ مودی نے ان خیالات کا اظہار یہاں بحر ہند کے جزیرہ ملک ماریشس کی نیشنل اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ باہمی ٹیکس(گریز) معاہدہ میں ترمیم کی بات چیت ایک عرصہ سے معطل ہے ۔ ہندوستان نے اس بیچ خدشات کا اظہار کیا ہے کہ اس معاہدہ کو سیاہ دھن کے لئے راستہ یا ذریعہ کے طور پر اور ٹیکسوں کی ادائیگی سے گریز کے لئے بے جا طور پر استعمال کیاجارہا ہے ۔ وزیر اعظم نریندر مودی اور ان کے میزبان وزیر اعظم سرانیرودھ جگناتھ نے یہاں کل رات اپنی بات چیت کے دوران دہری محصول اندازی سے گریز کے معاہدہ پر نظر ثانی کے لئے بات چیت کو آگے بڑھانے سے اتفاق کرلیا۔یہ نظر ثانی عرصہ دارز سے عمل طلب ہے۔ مودی نے کہا کہ’’کل میں نے وزیر اعظم جگناتھ سے کہا ہے کہ ہم آپ کی معیشت کے لئے ساحل پار بنک کاری سیکٹر کی اہمیت کو سمجھتے ہیں۔ ہم ہندستان پر اس شعبہ کے انحصار کا پورا شعور رکھتے ہیں ۔‘‘جگناتھ نے کل کہا تھا کہ انہوں نے ماریشس، ہند دہری محصول اندازی سے گریز کے معاہدہ سے متعلق مسائل پر مودی سے کل بات چیت کی تھی۔’’ہم اس بات کو بخوبی جانتے ہیں کہ ہندوستان نے جی اے اے آر(معاہدہ) پر غور 2017ء تک ملتوی کردیا ہے ۔ تاہم ہم نے ہمارے ساحل پار دائرہ اختیار میں اقدامات کے لئے ماریشس کی جانب سے کی گئی پہل پر زور دیا ہے ۔ میں نے وزیر اعظم سے درخواست کی ہے کہ دہری محصول اندازی سے گریز کے معاہدہ کی مکمل تائید کی جائے کیونکہ ہمارے عالمی تجارتی شعبہ کے لئے یہ تائید بڑی اہمیت کی حامل ہے۔‘‘مودی نے اپنے جواب میں کہا کہ دونوں فریقین نے مذکورہ معاہدہ کے’’بے جا استعمال ‘‘ کو روکنے مشترکہ مقاصد کی بنیاد پر مذکورہ معاہدہ پر نظر ثانی کے لئے بات چیت جاری رکھنے سے اتفاق کرلیا ہے۔ مودی نے نیشنل اسمبلی کے ارکان سے کہا کہ’’ماریشس کے لئے ترقی کا شراکت دار بننا باعث افتخار ہے ۔ ہم آپ کی خواہشات کے مطابق ہمیشہ مزید کارکردگی کے لئے تیار ہین ۔ مودی نے یا ددلایا کہ ہندوستان نے ماریشس میں سیویلین پراجکٹس کی ترقی کے لئے500ملین ڈالر کا نیا قرض فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ مودی نے21جون کو بین الاقوامی یوم یوگا قرار دینے سے متعلق اقوام متحدہ کی ایک قرار داد کے لئے ماریشس کی تائید پر اس ملک کا شکریہ بھی ادا کیا ۔ ماریشس کے قومی دن مہاتما گاندھی کا احترام کیاجاتا ہے ۔ مودی نے کہا کہ اس طرح ہمارے دونوں ممالک کے درمیان ایک گہرا جذباتی بندھن ہے۔ ماریشس، افریقہ تک کے لئے ایک پل کا کام کرتا ہے۔
یو این آئی کے بموجب وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ ہندوستان اور بحر ہند کے دیگر ممالک کو اس علاقہ میں اپنے مفاد کے تحفظ کے لئے تمام تر اقدمات کرنے چاہئیں ۔ یہاں یہ بات بتادی جائے کہ مودی، بحر ہند کے جزائر ممالک کے5روزہ دورہ پر ہیں ۔ انہوں نے ماریشس اور سچلس کو ہند۔ سری لنکا سہ فریقی معاہدہ کا حصہ بننے کی دعوت دی ۔ انہوں نے کہا کہ دنیا کے مستقبل کے لئے بحر ہند کی بڑی اہمیت ہے ۔ دنیا بھر سے تیل کی دو تہائی مقدار، سمندری جہازوں کے ذریعہ بحر ہند سے گزرتی ہے ۔ ہم اپنی اصل سر زمین اور جزائر و نیز اپنے جزائر کی حفاظت اور مدفاعت کے لئے ہر قدم اٹھائیں گے۔ اب وقت آچکا ہے کہ بحر ہند کے اطراف مضبوط علاقائی گروپنگ بنائی جائے ۔‘‘ ہم آنے والے برسوں میں ایک نئی ہمت کے ساتھ اس کو آگے بڑھائیں گے ۔ انڈین اوشین ریم اسوسی ایشن( آئی او آر اے)کے سکریٹریٹ کے لئے ماریشس سے زیادہ بہتر مقام کوئی نہیں ہوسکتا۔‘‘ مودی نے یہاں ایک پٹرول کشتی کو کمیشن کرنے یعنی رسمی طور پر حوالہ کرنے کی کارروائی انجام دی اور کہا کہ یہ جہاز کو لکتہ سے طویل سفر کرتے ہوئے اور عظیم بحر ہند کو عبور کرتے ہوئے اس خوبصورت ساحل کو پہنچا۔

PM Modi addresses National Assembly of Mauritius

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں