دبئی میں ہندوستانیوں کی نصف تعداد اپارٹمنٹ طرز زندگی کی خواہشمند - سروے - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-03-14

دبئی میں ہندوستانیوں کی نصف تعداد اپارٹمنٹ طرز زندگی کی خواہشمند - سروے

دبئی
پی ٹی آئی
ایک سروے کے مطابق یہاں مقیم ہندوستانیوں کی تقریباً نصف تعدادا پارٹمنٹ طرز زندگی کی خواہاں ہے جن میں سے60فیصد افراد خریدی کے لئے مکان تلاش کررہے ہیں ۔ رئیل اسٹیٹ ویب پورٹل بیوت ڈاٹ کام نے اپنے سروے میں پایا کہ تقریباً60فیصد ہندوستانی گزشتہ تین ماہ سے خریدی کے لئے مکان تلاش کررہے ہیں ۔ جن میں سے 82.86فیصد کو اپارٹمنٹ خریدنے میں دلچسپی تھی۔ ساتھ ہی یہاں مقیم39.20فیصد ہندوستانیوں نے گزشتہ تین ماہ کے دوران کرایہ کے مکان کی تلاش کی ۔ گزشتہ سال کی بہ نسبت اپارٹمنٹ خریدنے کے خواہشمند افراد کے فیصد میں معمولی کمی کے باوجود ، اپارٹمنٹ طرز زندگی میں ہندوستانیوں کی زیادہ دلچسپی کا رجحان برقرار ہے ۔ اسی طرح13.17فیصد ہندوستانیوں کو ولاز خریدنے میں دلچسپی ہے جب کہ ٹاؤن مکانات اور دفاتر کے لئے تلاش1.71فیصد تک محدود رہی۔ گزشتہ سال دبئی کے رئیل اسٹیٹ میں مندی کے سبب ہندوستانی ، رئیل اسٹیٹ سرمایہ کاری کے معاملے میں پیش پیش رہے ۔ دبئی لمٹیڈ ڈپارٹمنٹ کی ایک رپورٹ نے کہا کہ جنوری میں دبئی میں4.93بلین امریکی ڈالرس( 18.12بلین درہم) کی ہندوستانی سرمایہ کاری ہوئی۔ ولاز اور ٹاؤن ہاؤسز خریدنے کے خواہش مند ہندوستانیوں کے لئے دبئی لمٹیڈ پسندیدہ علاقہ ہے ، جہاں اوسط قیمت3,659,859درہم ہے۔ کرایہ کے معاملے میں اپارٹمنٹس نے پھر بازی ماری کیونکہ 88.14فیصد ہندوستانیوں نے اپارٹمنٹ کی تلاش کی ۔

Half of Indians in Dubai Seek Apartment Lifestyle: Survey

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں