آل انڈیا ریڈیو ایکسٹرنل سرویس - اردو سرویس کے 50 سال کی تکمیل - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-03-14

آل انڈیا ریڈیو ایکسٹرنل سرویس - اردو سرویس کے 50 سال کی تکمیل

نئی دہلی
یو این آئی
آل انڈیا ریڈیو ایکسٹرنل سرویس کے 75برس اور اردو سروس کے50برس مکمل ہونے کے موقع پر آل انڈیا ریڈیو کی طرف سے یہاں16مارچ سے تین روزہ تھیئٹر فیسٹول کا انعقاد کیاجارہا ہے ۔ ای ایس ٹی کے ایڈیشنل ڈائرکٹر جنرل نے بتایا کہ16،17اور18مارچ کو تین روزہ تھئیٹر فیسٹول ، گول مارکیٹ میں مکت دھارا آڈٹیوریم میں منعقد کیاجائے گا ۔ اس موقع پر روزاہن شام ساڑھے چھ بجے ایک ڈرامہ کھیلاجائے گا ۔ انہوں نے بتایا کہ16مارچ کو سلیمہ رضا کی ہدایت میں ڈرامہ ایک کتے کی کہانی پیش کیاجائے گا ۔ یہ ڈرامہ مشہور مصنف سعادت حسن منٹو کا افسانہ ٹیتھوال کا کتا پر مبنی ہے ۔17مارچ کو ڈاکٹر ایم سعید عالم کی ہدایت میں غالب ان نیو دہلی ڈرامہ پیش کیاجائے گا۔ اس مزاحیہ ڈرامہ میں دکھایا گیا ہے کہ اگر غالب موجودہ دور میں اس دنیا میں واپس آجائیں تو کیا ہوگا ۔ طارق حمید کی ہدایات میں سارا کا سارا آسمان18مارچ کو کھیلا جائے گا۔ اس ڈرامہ میں موجودہ سماج میں خواتین کی جدو جہد کو پیش کیا گیا ہے ۔

All India Radio urdu External service completion of 50 years

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں