معتمد خارجہ ہند جئے شنکر کا دو روزہ دورہ بنگلہ دیش - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-03-03

معتمد خارجہ ہند جئے شنکر کا دو روزہ دورہ بنگلہ دیش

معتمد خارجہ ایس جئے شنکر آج دو روزہ دورہ پر ڈھاکہ پہنچ گئے جہاں وہ بنگلہ دیش کی اعلیٰ قیادت سے ملاقات کریں گے ۔ یہ دورہ ان کی سارک یاترا کا حصہ ہے جس کا مقصد گروپ کے رکن ممالک کے ساتھ ہندوستان کے تعلقات کو مضبوط کرنا ہے ۔ بنگلہ دیش کے معتمد خارجہ شہید الحق نے یہاں حضرت شاہ جلال انٹر نیشنل ایر پورٹ پر جئے شنکر کا استقبال کیا ۔ دفتر خارجہ میں مذاکرات کے بعد ہندوستانی خارجہ سکریٹری وزیر خارجہ اے ایچ محمود علی سے ملاقات کریں گے اور پھر رات میں وزیر اعظم شیخ حسینہ سے ملیں گے ۔ وزارت خارجہ کی ایک ترجمان نے یہ بات بتائی۔ جئے شنکر بھوٹان سے ڈھاکہ کے لئے روانہ ہوئے ۔ انہوں نے کل سے اپنی سارک یاترا کا آغاز کیا ہے۔ وہ کل پاکستان جائیں گے اور وہاں سے افغانستان کا سفر کریں گے ۔ ان کے دورے کا13فروری کو اس وقت اعلان کیا گیا تھا جب وزیر اعظم نریندر مودی نے عالمی کرکٹ ورلڈ کپ کے آغاز سے قبل جنوب ایشیائی علاقہ کے ملکوں کی تنظیم(سارک) کی حکومتوں کے سربراہوں کو فون کیا اور کہا کہ وہ بہت جلد اپنے نئے معتمد خارجہ کو سارک یاترا بھیجیں گے ۔ بنگلہ دیش کی وزارت خارجہ کے عہدہ داروں نے قبل ازیں کہا کہ دونوں معتمدین خارجہ کے درمیان مذاکرات میں توقع ہے کہ تیستا آبی معاہدہ، سرحدی زمین کا معاہدہ جیسے غیر معمولی مسائل پر زیادہ توجہ دی جائے گی۔ ڈھاکہ کو توقع ہے کہ ہندوستانی پارلیمنٹ کے رواں سیشن میں سرحدی زمین کا معاہدہ(ایل بی اے) کی توثیق کی جائے گی۔

Indian Foreign Secretary Jaishankar Arrives in Bangladesh on Day-Long Visit

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں