Indian-American Vijay Kumar Named Dean of Top US Engineering School
ایک ہندوستانی نژاد امریکی ماہر کو جو خود کارربوٹس کی تیاری میں اہم کام کے لئے جانے جاتے ہیں ، پنیسلوانیا میں واقع باوقار یونیورٹی کا ڈین مقرر کیا گیا ہے ۔ کانپور سے آئی آئی ٹی کرنے والے وجئے کمار جو سابق میں وائٹ ہاؤس میں خدمات انجام دے چکے ہیں ، یکم جولائی کو یونیورسٹی آف پنیسلوانیا اسکول آف انجینئرنگ اینڈ اپلائیڈ سائنس کے ڈین کے طور پر اپنے عہدہ کا جائزہ لیں گے ۔ وہ سابق میں وائٹ ہاؤ س کے آفس آف سائنس اینڈ ٹکنالوجی پالیسی میں روبوٹ اینڈ سائبر سسٹم کے اسسٹنٹ ڈائرکٹر کے طور پر خدمات انجام دے چکے ہیں ۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں