2/مارچ اسلام آباد پی ٹی آئی
ہند۔ پاک معتمدین خارجہ کی سطح کی بات چیت3مارچ کو یہاں منعقد ہوگی ۔ توقع ہے کہ پاکستان، قیام اعتماد کے نئے اقدامات سے متعلق تجاویز پیش کرے گا ۔ جن میں جنگ بندی معاہدہ2003کی بحالی شامل ہوگی ۔ اس کا مقصد ہندوستان کے ساتھ سرحد پر جھڑپوں کو ختم کرنا ہے ۔ معتمد خارجہ ہند ایس جئے شنکر دوروزہ دورہ پر کل اسلام آباد پہنچیں گے ۔ وہ متعدد مسائل پر اپنی’’ سارک یاترا‘‘ کے حصہ کے طور پر پاکستان کا دورہ کررہے ہیں۔ تھمپو اور ڈھاکہ کے دورہ کے بعد اسلام آباد، ان کا تیسرا مقام توقف ہوگا۔ وہ افغانستان کا بھی دورہ کریں گے ۔ ایکسپریس ٹریبون کی اطلاع کے بموجب پاکستان، خطہ قبضہ اور عملی سرحد پر کئی ماہ سے جاری جھڑپوں کے خاتمہ کا پیشکش کرے گا۔ ایکسپریس ٹریبون نے ایک سینئر عہدیدار کے حوالہ سے یہ بات بتائی اور کہا کہ دیگر تجاویز میں سرکاری سطح پر ایک دوسرے کے خلاف عام بیانات سے گریز کو سمجھنے کی ضرورت شامل ہوگی ۔ ایک دوسرے کے خلاف بیانات نہ جاری کرنے پر سمجھوتہ سے دونوں ممالک کے درمیان ڈپلومیسی کو یقینی بنایاجائے گا ۔ اسی دوران گزشتہ ہفتہ سینئر ہندوستانی عہدیداروں نے کہا کہ وہ معتمد خارجہ ایس جئے شنکر کے دورہ پاکستان سے کوئی ڈرامائی نتائج کی توقع نہیں رکھتے ۔ ان عہدیداروں نے زور دے کر کہا کہ جئے شنکر کا دورہ’’ پاک یاترا نہیں ہے اور سارک یاترا ہے۔‘‘ اپنے اس دورہ کے دوران جئے شنکر اپنے پاکستانی ہم منصب اعزاز احمد چودھری سے ملاقات کریں گے ۔ سکریٹری خارجہ مذاکرات کے دوران دو طرفہ تجارت سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال کیاجائے گا جب کہ اے ایف پی کے مطابق پاکستان کی جانب سے مسئلہ کشمیر، سیاچن ، پانی اور ڈیموں کے مسائل سمیت دیگر معاملات اٹھائے جانے کاامکان ہے ۔ دورے کے دوران ہندوستانی معتمد خارجہ کی پاکستانی خارجہ امور کے مشیر سرتاج عزیز اور وزیر اعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی سے ملاقات بھی متوقع ہے ۔ دورہ سے ایک روز قبل آج پاکستان نے کہا کہ وہ کشمیر علیحدگی پسندوں سے ملاقات جاری رکھے گا ۔ پاکستانی وزارت خارجہ کی ترجمان تسنیم اسلم خان نے کہا کہ پاکستانی ہائی کمشنر اور پاکستانی لیڈروں کی جانب سے کشمیریوں سے ملاقات کی روایت کافی عرصہ سے چلی آرہی ہے اور ہم اس ملاقات کو جاری رکھیں گے کیونکہ ہماری نظر مین یہ ملاقاتیں لازمی ہیں۔ پاکستانی دفتر وزارت خارجہ کی جانب سے اس بات کی بھی توقع کی گئی ہے کہ جئے شنکر کے دورہ سے دونوں ممالک کے درمیان’’ مربوط بات چیت کی بحالی‘‘میں مددملے گی۔SAARC Yatra: Indian Foreign Secretary S Jaishankar in Pakistan Today, Eye on Talks
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں