بجٹ میں معلنہ انشورنس اور پنشن اسکیموں پر عمل آوری کا معاملہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-03-07

بجٹ میں معلنہ انشورنس اور پنشن اسکیموں پر عمل آوری کا معاملہ

ممبئی
پی ٹی آئی
قرض فراہم کرنے والوں کے مرکزی لابی گروپ انڈین بینکس اسوسی ایشن(آئی بی اے )امکان ہے کہ بجٹ میں معلنہ مختلف انشورنس اور پنشن اسکیموں کی عمل آوری پر غوروخوض کے لئے جلد ہی انشورنس کمپنیوں کے ساتھ ایک اجلاس طلب کرے گا۔ بجٹ میں معلنہ مختلف انشورنس اور پنشن اسکیمس کی عمل آوری کو قطعیت دینے کے لئے آئی بی اے کے ساتھ ہمارا اگلا اجلاس منعقد ہوگا۔ نیو انڈیا اشورنس کمپنی کے ایک سینئر عہدیدار نے پی ٹی آئی سے یہ بات کہی۔ چند مسائل جو مذاکرات میں زیر بحث آسکتے ہیں ان میں معلنہ اسکیموں کے لئے پ ریمیم کس طرح جمع کیاجائے اور سرٹیفکیٹس کس طرح جاری کئے جائیں اور انشورنس کمپنیوں کو ڈاٹا کس طرح منتقل کیاجائے اس کے علاوہ کلیم ڈاکو منٹ کون اکٹھا کرے گا اور کس نکتہ پر کلیم کی رقم کس طرح جاری کی جائے گی جیسے مسائل بھی باہمی گفتگو کے دوران زیر بحث آئیں گے ۔ عہدیدار نے یہ بات کہی ۔ بجٹ میں معلنہ تین اسکیموں کے کارکرد پہلوؤں پر غوروخوض کے لئے نئی دہلی3مارچ کو فینانشیل سرویسس سکریٹری ہنس مکھ آدیہ کی جانب سے ایک اجلاس منعقد کیا گیاتھا ۔ یہ اسکیمات پردھان منتری سرکھشا بیمہ یوجنا، پردھان منتری جیون جیوتی بیمہ یوجنا اور اٹل پنشن یوجنا ہین ۔اس اجلاس میں پنشن فنڈ ریگولیٹری اینڈ ڈیولپمنٹ اتھاریٹی کے صدر نشین ہیمنت کنٹراکٹر اور اس کے ارکان نے شرکت کی تھی ۔ ایل آئی سی کے صدر نشین ایس کے رائے اور نیو انڈیا انشورنس کے ڈائرکٹر سنت کمار جنہوں نے جنرل انشورنس پبلک سیکٹر انشورنس کی نمائندگی کی تھی۔ اجلاس میں اندراج ، ڈاٹا شراکت پریمیم کلکشن ، ترسیل اور دیگر پہلوؤں جیسے کارروائی کے طریقہ کار پر غوروخوض کیا گیا ۔ یہ اسکیمات آدھار، جن دھن پلیٹ فارم کے توسط سے چلائی جائیں گی اور بینکوں کے ذریعہ ایک دھارے میں ہوں گے ۔ اندراج اپریل میں شروع ہوگا اور اسکیمات پر عمل آوری امکان ہے کہ جون سے شروع ہوگی ۔ گاہکوں تک پہنچنے کے لئے ہم کو بینکوں پر انحصار کرنا ہوگا اور بینکوں کی جانب سے اسکیمات کے لئے درکار کاغذی کام کیاجائے گا۔ جی آئی پی ایس اے صدر نشین جی سرینواسن نے یہ بات کہی جو نیو انڈیاانشورنس کے صدر نشین و منیجنگ ڈائرکٹر ہیں۔ ہر ایک بینک اس کے گاہکوں کو ان اسکیمات سے استفادہ کی فراہمی کے لئے اس کی اپنی انشورنس کمپنی پسند کرنا ہوگا جو جن دھن یوجنا کے بھی استفادہ کنندہ ہوں گے ۔

Indian Banks Association, insurers to meet soon on new insurance, pension schemes

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں