حیدرآباد سب سے بہترین ہندوستانی شہر - عالمی کنسلٹنسی کمپنی کی رپورٹ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-03-05

حیدرآباد سب سے بہترین ہندوستانی شہر - عالمی کنسلٹنسی کمپنی کی رپورٹ

نئی دہلی
پی ٹی آئی
ایک عالمی سروے میں کہا گیا کہ موتیوں کا شہر حیدرآباد ہندوستان کے روایتی تجارتی مراکز مثلاً ممبئی اور بنگلور کو پیچھے چھوڑتے ہوئے ملک میں رہنے لائق سب سے بہترین شہر ہے ۔ کنسلٹنسی کمپنی مر سر کی کوالٹی آف لیونگ رپورٹ2015ء کے بموجب ہندوستانی شہروں میں سرکردہ رینک کے باوجود حیدرآباد کا عالمی رینک معیار زندگی کے اعتبار سے دنیا کے تقریباً 230شہروں کی فہرست میں138ہے ۔ اس فہرست میں مسلسل دوسرے سال ویانا سب سے اوپر ہے ۔ حیدرآباد کے علاوہ فہرست میں سات دوسرے ہندوستانی شہر پونے(145) ، بنگلور(146)، چینائی(151)، ممبئی(152)، نئی دہلی(154)اور کولکتہ160 شامل ہے۔ مرسر کمپنی نے کہا کہ حیدرآباد انٹر نیشنل اسکولس سے متعلق بہتر سہولیات اور با وقار انگریزی اسکولس کے بہترینانتخاب جیسے عوامل کی وجہ سے پسندیدہ شہر کی حیثیت سے ابھرا ہے۔ کمپنی نے کہا کہ اس کے علاوہ راجیو گاندھی انٹر نیشنل ایر پورٹ شہر سے22کلو میٹر دوری پر واقع ہے ۔ جو مختلف بین الاقوامی پروازوں کی پیشکش کرتا ہے جہاں بہترین عوامی خدمات بھی دستیاب ہیں۔ مرسر انڈیا پریکٹس لیڈر کی رچیکا پال نے کہا کہ حالیہ دہوں میں ممبئی اور نئی دہلی میں آبادی میں قابل لحاظ اضافہ ہوا ہے ، جس سے صاف پانی، فضائی آلودگی اور بے ہنگم ٹریفک جیسے مسائک بھی بڑھے ہیں ۔ عالمی سطح پر ویانا سر فہرست ہے جس کے بعد زیوچ، آکلینڈ، میونخ ، وینکوور، ڈسلڈ ارف، فرینکفرٹ ، جنیوا ، کوپن ہیگن اور سڈنی معیار زندگی کے اعتبار سے دنیا کے دس سرکردہ شہر ہیں۔ وسطی افریقی جمہوریہ کا شہر بنگوئی اور عراق کا بغداد اس فہرست میں آخری دو شہر ہیں ۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ اس سروے کے مطابق ہندوستانی شہر جنوبی ایشیا کے بیشتر دوسرے شہروں سے زیادہ محفوظ ہیں ۔ سری لنکا کے دارالحکومت کولمبو کی ریکنگ132کے ساتھ حیدرآبار سے بہتر ہے لیکن بنگلہ دیش کا ڈھاکہ 211ویں اور پاکستان کے شہر اسلام آباد ، لاہور اور کراچی بالترتیب191،199اور 202ویں نمبر پر ہیں ۔ اس سروے کے لئے جن پیمانوں کو پیش نظر رکھا گیا ان میں سیاسی و سماجی ماحول، صحت و طبابت کی سہولیات، عوامی سہولیات، تفریحی سہولیات اور قدرتی ماحول وغیرہ شامل ہیں ۔

Hyderabad is best city to live in India: Mercer

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں