پی ٹی آئی
ملک بھر میں سوائن فلو تھمتا نظر نہیں آتا جب کہ40سے زائد تازہ اموات کے ساتھ ملک بھر میں اس وائرس سے مرنے والوں کی تعداد1198ہوگئی ہے جب کہ H1N1وائرس کے متاثرین کی تعداد22ہزار کے نشانہ کو پار کرگئی ہے ۔ وزارت صحت نے آ ج بتایا کہ 3مارچ تک سوائن فلو سے ہوئی اموات1158تک پہنچ گئی جب کہ وائرس وائرس سے تا حال 22,240افراد متاثر پائے گئے ہیں۔ گجرات میں292اموات ہوئیں جہاں4904افرا د متاثر ہیں۔ راجستھان میں سوائن فلو کی شدت کا اندازہ اس بات سے لگایاجاسکتا ہے کہ یہاں286افراد اس کا شکار ہوگئے اور5782افراد متاثر ہیں ۔ مدھیہ پردیش میں بھی صورتحال بہتر نہیں جہاں 168اموات اور1131متاثرین پائے گئے ۔ مہاراشٹرا میں اس بیماری میں تا حال170جانہیں لی ہیں جب کہ2005افراد اس سے ہنوز متاثر ہیں ۔ اسی طرح تلنگانہ میں سوائن فلو سے تا حال59جانیں ضائع ہوچکی ہیں ۔ جبکہ پنجاب میں وائرس نے47مریضوں کو موت کی نیند سلا دیا ۔ دہلی میں اگرچہ اموات صرف10ہوئیں لیکن متاثرین کی تعداد میں اچانک زبردست اضافہ ہوا ہے ۔3320افراد متاثر ہیں ۔ کرناٹک میں51اور اتر پردیش میں16اموات ہوئیں ۔ ہر یانہ میں24آندھر اپردیش میں14اور جموں و کشمیر میں10اموات ہوئیں۔
Swine flu toll touches 1198; number of cases crosses 22K-mark
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں