امریکہ میں شدید برفباری - سینکڑوں پروازیں منسوخ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-03-03

امریکہ میں شدید برفباری - سینکڑوں پروازیں منسوخ

امریکہ کے مختلف علاقوں میں موسم سرما کی شدید برفباری کا سلسلہ جاری ہے ، جس کی وجہ سے ٹرانسپورٹ کا اہم گڑھ2انچ سے زیادہ کی برفباری میں دب گیا ۔ ڈلاس؍ فورٹ ورتھ انٹر نیشنل ایرپورٹ سے سینکڑوں پروازیں منسوخ کرنی پڑیں ۔ ایر پورٹ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ مقامی وقت صبح9:30تک ایر پورٹ سے350سے زائد پروازیں منسوخ کردی گئیں جو روزانہ کی مجموعی پروازوں کا تقریباً35فیصد ہیں۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ جمعہ کے بعد سے2انچ سے زائد برف اور آئی سی گلیز نے ایر پورٹ کو ڈھانپ رکھا ہے جس کی وجہ سے ایر فیلڈ کو چالو رکھنے کے لئے اسٹاف کو ٹریٹمنٹ ٹرک اور برف ہٹانے والے آلات تعینات کرنے میں دشواری پیش آرہی ہے توقع ہے کہ موسمی حالات جلد بہتر ہوجائیں گے ۔ ڈلاس؍ پورٹ ورتھ مسافروں کی ٹریفک کے سلسلہ میں دنیا میں تیسر امصروف ترین ایر پورٹ ہے، اس ٹرانسپورٹ گڑھ سے ہر سال تقریباً62ملین مسافر سفر کرتے ہیں ۔

American Airlines Flight Delayed 9 Hours by Heavy Snow

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں