داعش سے متعلق دعوی - مسلم برٹش کونسل پر لندن میئر کی تنقید - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-03-03

داعش سے متعلق دعوی - مسلم برٹش کونسل پر لندن میئر کی تنقید

لندن کے میئر بورس جانسن نے مسلم کونسل آف بریٹن( ایم سی بی) پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ یہ دعویٰ کررہی ہے کہ داعش کے جہادیوں کا اصل اسلام سے تعلق ہے ۔ جانسن نے شکایت کی کہ انہوں نے جنوری میں اسلامی جنگجوؤں سے متعلق ایک مذاکراہ کے دوران جو اظہار خیال کیا تھا اس پر مسلمانوں کے ایک گروپ نے انہیں تنقید کا نشانہ بنایا تھا ۔ جانسن نے اخباردی سن سے بات چیت کے دوران الزام عائد کیا کہ داعش کے جہادی، پورنو گرافی کے ذریعہ تشدد کی راہ پر گامزن ہے ۔ انہوں نے سوال کیا کہ کیوں ایم سی بی یہ دعویٰ کررہی ہے کہ داعش کا تعلق اصل اسلام سے ہے۔ مسلم کونسل آف بریٹن کی جانب سے اس سلسلہ میں فوری طور پر کوئی تبصرہ نہیں کیا گیا۔

Boris Johnson accused of inventing 'jihadi' allegations against Muslim Council of Britain

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں