عام آدمی پارٹی میں داخلی اختلافات ختم کرنے یوگیندر یادو کی درخواست - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-03-09

عام آدمی پارٹی میں داخلی اختلافات ختم کرنے یوگیندر یادو کی درخواست

عام آدمی پارٹی کی سیاسی امور کمیٹی سے اخراج کے چند روز بعد، یوگیندر یادو نے بتایا کہ وہ پارٹی میں داخلی اختلافات کے خاتمہ کے خواہاں ہین۔ انہوں نے ساتھ ہی ورکرس سے پارٹی اور اسکے نظریا ت پر اعتماد برقرا رر کھنے کے علاوہ، کرپشن کے صفایا پر توجہ مرکوز رکھنے کی درخواست کی ۔ صحافیوں کے ساتھ بات چیت کے دوران انہوں نے کہا کہ گزشتہ چند روز کے دوران سلسلہ وار واقعات رونما ہوتے رہے ۔ اس سے قطع نظر میں نے تمام پارٹی ورکرس سے اس کی پرواہ کئے بغیر پارٹی اور اس کے نظریات پر اعتماد قائم رکھتے ہوئے امید کا دامن نہ چھوڑنے کی درخواست کی ہے ۔ ہم سب پارٹی کے لئے ہی کام کررہے ہیں۔ گزشتہ5-7دنوں میں داخلی اختلافات اور اس کے ہم معنی الفاظ بکثرت زیر استعمال رہے ۔ ورکرس نے پارٹی سے بے شمار توقعات اور امیدیں وابستہ کررکھی ہیں۔ یہ سلسلہ اب بند ہونا چاہئے ۔ کافی ہوچکا ، سوال و جواب کا سلسلہ ختم کرو ۔ میں نے اپنے تمام ساتھیوں سے کہہ دیا ہے یہ وقت کا م کا ہے اور اس میں بلا تکلف جٹ جاؤ ۔ ہم ایک دوسرے سے الکھنے کے بجائے کرپشن کے صفایا کی نیت سے متحد ہوئے ہیں ۔ یوگیندر یادو ہارٹی کے جئے کسان ابھیان کے تحت ٹاؤن کے دورہ پر تھے ۔ عام آدمی پارٹی نے ریاست اورمرکز میں بی جے پی حکومت کی کسان مخالف پالیسیوں کے خلاف یہ مہم گزشتہ ماہ شروع کی تھی ۔ یادو نے پارٹی کے داخلی امور و معاملت پر تبصرہ کرنے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ میں اس حقیقت سے باخبر ہوں کہ گزشتہ چند روز کے دوران بہت سی باتیں میڈیا میں آئی ہیں۔رنگوں کا موسم تھا، ہولی میں رنگوں کے ساتھ ساتھ کیچڑ اچھالنے کا سلسلہ بھی جاری رہا ۔ ہولی ختم ہوئی اور اب وقت کام کا ہے ۔ جو بلا تاخیر شروع ہونا چاہئے ۔ پارٹی قائد مئینک گاندھی کی جانب سے پارٹی کی رکنیت سے دستبرداری کی دھمکی سے متعلق سوال کا جواب دیتے ہوئے یادو نے کہا کہ اب یہ باب یہیں بند ہونا چاہئے ۔ اس معاملہ کو اور طول نہ دیاجائے ۔ گاندھی نے کل استعفیٰ کی دھمکی دیتے ہوئے وضاحت کی تھی کہ دہلی میں پارٹی کا مختصر فیصلہ ساز گروپ ، پرشانت بھوشن اور یادو کے اخراج( سیاسی امور کمیٹی سے) پر تنقید کے حوالہ سے انہیں نشانہ بنارہا ہے ۔ عام آدمی پارٹی کے سینئرقائدین پرشانت بھوشن اوریادو، پارٹی کنوینر اور چیف منسٹر دہلی اروند کجریوال کے ساتھ نقطہ تصادم پر آگئے تھے جس کے بعد4مارچ کو انہیں سیاسی امور کمیٹی سے خارج کردیا گیا ۔ انہوں نے کجریوال کے اموری طور پر طریقوں پر نکتہ چینی کرتے ہوئے کجریوال کو نیشنل کنوینر کے عہدہ سے ہٹائے جانے کا مطالبہ بھی کیا تھا۔

AAP rift: Yogendra Yadav's plea to end internal differences

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں