8/مارچ حیدرآباد پی۔ٹی۔آئی
ستیم کمپیوٹرس سرویسس لمٹیڈ کے کھاتوں میں کروڑہا روپے کی دھوکہ دہی کے مقدمہ کا کل خصوصی عدالت فیصلہ سنائے گی ۔ 23دسمبر2014ء کو گزشتہ سماعت کے دوران اسپیشل جج پی وی ایل این چکرورتی نے اس کیس کے کثیر دستاویزات کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا تھا کہ 9مارچ کو وہ فیصلہ سنائیں گے ۔ لگ بھگ تین ہزار دستاویزات کا جائزہ لیا گیا اور 226گواہوں سے مقدمہ کے دوران پوچھ تاچھ کی گئی۔6سال قبل اس مقدمہ کا آغاز ہوا تھا۔ سی بی آئی نے اس کیس کی تحقیقات کی ہے ۔ ملک میں اکاؤنٹنگ(حسابات) کی سب سے بڑی دھوکہ دہی قرار دیے جانے والا یہ اسکام7جنوری2009کو پیش آی اتھا جب کہ اس وقت کمپنی کے بانی و چیر مین وی راما لنگا راجو نے مبینہ طور پر کمپنی کے کھاتوں میں الٹ پھیر کرنے کے جرم کا اقبال کیا تھا ۔ انہوں نے کہا تھا کہ کئی برسوں سے منافعوں کو بڑھاچڑھا کر پیش کیا گیا جس کے باعث کروڑہا روپیوں کا الٹ پھیرہوا۔ آندھرا پردیش پولیس کرائم انویسٹیگیشن ڈپارٹمنٹ نے دو روز بعد راجو کو گرفتار کیا تھا۔ ان کے ہمراہ ان کے بھائی راما راجو اور دیگر کو بھی گرفتار کیا گیا ۔ راجو کے علاوہ اس مقدمہ کے دیگر9ملزمین میں ان کے بھائی اور ستیم کے سابق منیجنگ ڈائرکٹر بی راما راجو ، سابق چیف فینانشیل آفیسر وڈلا مانی سرینواس ، سابق پی ڈبلیو سی آڈیٹرس سبرامنی گوپال کرشنن اور ٹی سرینواس، راجو کے دوسرے بھائی پی سوریا نارائن راجو، سابق ملازمین جی راما کرشنا ، ڈی وینکٹ پتی راجو اور سی ایچ سری سلیم اور ستیم کے سابق چیف آڈیٹر وی ایس پربھاکر گپتا شامل ہیں ۔ راجو اور دیگر پردھوکہ دہی، مجرمانہ سازش، جعل سازی کے الزامات عائد کئے گئے ہیں۔ انہوں نے فہرستوں میں بڑھاچڑھا کر قیمتیں درج کی تھیں ۔ اس کے علاوہ آمدنی کو بھی غلط بتایا تھا ۔ فرضی فکسڈ ڈپازٹ کے علاوہ انکم ٹیکس قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ریٹر ن داخل کئے تھے ۔ فی الحال تمام ملزمین ضمانت پر رہا ہیں ۔ فروری2009میں سی بی آئی نے تحقیقات شروع کی تھی اور7اپریل2009،24نومبر2009اور7جنوری21010ء کو تین چارج شیٹ پیش کیے بعد میں ان سب کو ملا کر ایک چارج شیٹ بنادی گئی ۔ مقدمہ کے دوران سی بی آئی نے الزام لگایا کہ اسکام کے باعث ستیم کے شیئر ہولڈرس کو14ہزار کروڑ کا نقصان ہوا جب کہ دفاعی وکیل نے اپنے جواب میں بتایا کہ جو الزامات لگائے گئے ہیں وہ غلط ہیں ، جو دستاویزات سنٹرل ایجنسی نے داخل کئے ہیں وہ جھوٹے ہیں اور قانون کے مطابق نہیں انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ نے بھی انسداد منی لینڈرنگ ایکٹ کے تحت چارج شیٹ داخل کی۔ گزشتہ سال جنوری میں راما لنگا راجو کی اہلیہ نندنی راجو اور فرزندان تیجا راجو اور راما راجو اور ان کے21رشتہ داروں کو معاشی جرائم سے متعلق خصوصی کورٹ نے خاطی قرار دیا اور انہیں انکم ٹیکس ادائیگی میں بھی خاطی بتایا گیا ۔ گزشتہ سال8دسمبر کو راما لنگا ، رجو راما راجو وڈلامانی سرینواس اور سابق ڈائرکٹر رام مینام پتی کو چھ ماہ کی قید سنائی گئی اور خصوصی عدالت نے ایس ایف ائی او(سیریس فراڈ انویسٹیگکشن آفس) کی شکایت پر معاشی جرائم کے لئے خصوصی عدالت میں جرمانہ بھی عائد کیا کیونکہ انہوں نے کمپنی ایکٹ کے مختلف قوانین کی خلاف ورزی کی تھی ۔Much-Awaited Verdict in Satyam Fraud Case Likely Today
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں