یو این آئی
اگرچہ عراق میں بد ترین تباہی مچانے والی دولت اسلامیہ کے حامیوں کی ٹوئیٹر پر تعداد2014کے اواخر تک(26000) سے تجاوز کرچکی تھی لیکن ٹوئٹر پر اس انتہا پسند تنظیم کے زیادہ تر حامی عراق اور شام میں اس کے گڑھ ہی میں پائے گئے ہیں ۔ یہ اطلاع یہاں سے سرگرم تحقیقی تنطیم، بروکنگز انسٹی ٹیوٹ نے اپنی ایک حالیہ رپورٹ میں دی ہے۔ تجزیاتی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ستمبر اور دسمبر کے دوران ان اجہاں یہ اکاؤنٹس زیادہ استعمال کئے گئے ہیں وہیں تمام اکاؤنٹس ہر وقت استعمال میں نہیں پائے گئے ۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ دولت اسلامیہ کے سماجی میڈیا کے زیادہ تر اکاؤنٹس کی کامیابی کا اندازہ اس بات سے لگایاجاسکتا ہے کہ اس ممنوعہ تنظیم کے ہائیپر یوزرس کی تعداد500سے2000تک ہے ، جن کے ذریعہ ایک ہی ہلے میں ، تیزی سے ٹوئیٹ کا تبادلہ کیاجاتا ہے ۔
Twitter has nearly 50,000 pro-ISIS accounts
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں