پاکستان - گستاخی کے الزامات میں ماخوذ افراد کے مقدمات کی تیزی سے سماعت کی کوشش - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-02-11

پاکستان - گستاخی کے الزامات میں ماخوذ افراد کے مقدمات کی تیزی سے سماعت کی کوشش

اسلام آباد
پی ٹی آئی
پاکستان کے صوبہ پنجاب کی حکومت نے50افراد کی فہرست مرتب کی ہے جو فی الحال متنازعہ گستاخانہ قوانین کے تحت عدالتوں میں مقدمات کا سامنا کررہے ہیں اور تیزی کے ساتھ ان کے مقدمات کی سماعت کی جائے تاکہ ان پر سزا دلائی جاسکے۔ پنجاب پراسکیوشن ڈپارٹمنٹ محکمہ جات داخلہ اور پولیس کے تعاون سے2010ء کے بعد سے صوبہ کے مختلف عدالتوں میں262 کیسوں میں سے50کیسوں کا انتخاب کیا ہے ۔ مشتبہ افراد جو جیل میں محروس ہیں اور ان پر شوائد کی عدم دستیابی کے باعث فرد جرم عائد نہیں کیاجاسکا ۔ اخبار ڈان کی اطلاع کے مطابق صوبائی سکریٹری پراسکیوشن رانا مقبول کی زیر قیادت ایک اعلیٰ اختیار ی کمیٹی چند دن قبل اپنی چوتھی میٹنگ منعقد کی تاکہ وہ ان کی کیسوں کو تیزی کے ساتھ چلانے کے طریقہ کار پر تبادلہ خیال کیاجاسکے اور کمیٹی نے تمام مکتب فکر کے نظریات کا جائزہ لیا تاکہ انہیں اعتماد میں لیاجاسکے ۔

special “fast track” trials for blasphemy cases in Pakistan

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں