ہندو توا سے نمٹنے کی ضرورت - سی پی آئی ایم جنرل سکریٹری پرکاش کرت - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-02-21

ہندو توا سے نمٹنے کی ضرورت - سی پی آئی ایم جنرل سکریٹری پرکاش کرت

الاپوزا(کیرالا)
آئی اے این ایس
سی پی آئی ایم جنرل سکریٹری پرکاش کرت نے آج نریندر مودی حکومت کو نشانہ تنقید بناتے ہوئے کہا کہ ملک میں دو طاقتوں سے نمٹنے کی ضرورت ہے جن میں بڑے تجارتی گھرانے اور ہندو توا شامل ہیں ۔ پرکاش کرت نے کہا کہ بڑے تجارتی اور کارپوریٹ گھرانوں کو بے شمار فائدے پہنچائے جارہے ہیں ۔ راشٹریہ سوئم سیوک سنگھ(آر ایس ایس)جو9ماہ قدم مودی حکومت کے تحت اپنا فرقہ پرستی کے ایجنڈہ کو آگے بڑھا رہی ہے ، اسے روکا جانا چاہئے ۔ کرت، سی پی آئی ایم کیرالا یونٹ کی21ویں پارٹی کانفرنس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کررہے تھے۔ جو چار دن تک جاری رہے گی ۔ انہوں نے کہا کہ کارپوریٹ گھرانوں کو خوش کرنے مودی حکومت نے تین آرڈیننس جاری کء ہیں جن میں انشورنس شعبہ میں ایف دی آئی سے متعلق آرڈیننس بھی شامل ہے ۔ پہلی مرتبہ خانگی شعبہ کے لئے کوئلہ کانکنی شعبہ کو کھولا جارہا ہے ۔ حصول اراضی قانون2013ء جس میں ترمیم کی جانے والی ہے، یہ ترمیم کسانوں کے مفادات کے لئے مضر ثابت ہوگی اور بڑے تجارتی گھرانے فائدہ اٹھائیں گے ۔

There is need to tackle Hindutva says Prakash Karat

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں