برطانیہ کے مسلمانوں میں بنیاد پرستی کا رجحان خطرناک - پرنس چالس کا بی بی سی کو انٹرویو - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-02-09

برطانیہ کے مسلمانوں میں بنیاد پرستی کا رجحان خطرناک - پرنس چالس کا بی بی سی کو انٹرویو

لندن
پی ٹی آئی
برطانیہ کے پرنس چارلس نے برطانیہ کے مسلمانوں میں بڑھتی ہوئی بنیاد پرستی کے رجحان کو خطرناک قرار دیا، جب کہ نوجوان شام اور عراق کے انتہا پسند گروپ داعش میں سامل ہورہے ہیں ۔ یہ انٹر نیٹ کی وجہ سے سب جنونی حرکت ہورہی ہے ۔ برطانیہ کے تخت کے جانشین نے کہا کہ بنیاد پرستی پریشان کن مسئلہ ہے جسے دبایا نہیں جاسکتا لیکن انہوں نے یہ امید ظاہر کی کہ مختلف عقائد کے درمیان خلیج پیدا ہورہی ہے ۔ وہ بی بی سی کو انٹر ویو دے رہے تھے ۔ برطانیہ میں نوجوانوں کے درمیان بنیاد پرستی کے بارے میں پوچھے گئے ایک استفسار پر پ رنس چارلس نے کہا کہ یقیناًیہ سب زیادہ تشویش کی بات ہے اور میرے خیال میں یہ بڑی حد تک خطرہ کا حصہ ہیں ۔ بطور خاص ہمارے ملک میں اقدار کو ناپسند کیاجاتا ہے ۔ پرنس چارلس ، مشرقی وسطیٰ کے6روزہ دورہ میں اردن میں ہیں۔ انہوں نے ریڈیو2کے سنڈے اوور پروگرام میں کہا کہ وہ اس بات پر یقین کرتے ہیں کہ داعش کی وجہ سے کچھ نوجوان بنیاد پرستی کی طرف مائل ہوگئے ہیں ۔ کچھ نوجوانوں انتہاپسندی کی جانب مائل ہونے کی ایک وجہ یہ بھی ہے کہ وہ نوجوانی میں کسی بڑی مہم یا پر خطرہ کام کی تلاش میں انتہا پسند بن جاتے ہیں ۔ انہوں نے انٹر ویو میں کہا کہ انتہا پسندی کے خلاف کام کرنے والے اپنے خیراتی ادارے ، دی پرنس ٹرسٹ کی سرگرمیوں کے بارے میں سوالات کے جواب بھی دیے ۔ ان کا کہنا تھا کہ پچھلے کئی برسوں سے میری یہی کوشش رہی ہے کہ نو بالغ اور نوجوان نسل کے لوگوں کی توانائیوں اور جذبے کو کوئی تعمیری سمت دی جائے جہاں وہ اپنی بے چینی اور خطروں سے کھیلنے کی خواہش کو کسی اچھے مقصد کے لئے استعمال کرسکیں ۔ وہ کل رات اردن کے دارالحکومت عمان پہنچے ، شاہ عبداللہ ثانی سے بات چیت کرنے والے ہیں۔ پرنس چارلس نے کہا کہ مسلم نوجوانوں میں بنیاد پرستی کو روکنا بہت بڑا چیلنج ہے ، جسے دبایا نہیں جاسکتا ۔ میں بطور خاص یگانگت کا مظاہرہ چاہتا ہوں جو کچھ ہورہا ہے اس پر مجھے گہری تشویش ہے کیونکہ مشرق وسطیٰ کے بارے میں باتے کرتے ہوئے شہزادہ چارلس نے کہا کہ وہ مشرقی یورپی عیسائیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہیں جن کو مشرق وسطیٰ میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔ پرنس چارلس کو ویت ، سعودی عرب، قطر اور متحدہ عرب امارات کا بھی دورہ کرنے والے ہیں۔

fundamentalism among Muslims in Britain - BBC Interview of Prince Charles

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں